پینے کی چیزوں کا بیان

Sahih Muslim · Chapter 38 · 258 hadiths · Page 4 of 13

5187Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ يَعْنِي ابْنَ حَازِمٍ حَدَّثَنَا يَعْلَی بْنُ حَکِيمٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ فَقَالَ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيذَ الْجَرِّ فَأَتَيْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ فَقُلْتُ أَلَا تَسْمَعُ مَا يَقُولُ ابْنُ عُمَرَ قَالَ وَمَا يَقُولُ قُلْتُ قَالَ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيذَ الْجَرِّ فَقَالَ صَدَقَ ابْنُ عُمَرَ حَرَّمَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَبِيذَ الْجَرِّ فَقُلْتُ وَأَيُّ شَيْئٍ نَبِيذُ الْجَرِّ فَقَالَ کُلُّ شَيْئٍ يُصْنَعُ مِنْ الْمَدَرِ

شیبان بن فروخ، جریر، ابن حازم، یعلی بن حکیم، حضرت سعید بن جبیر ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے گھڑے کی نبیذ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے فرمایا رسول اللہ ﷺ نے گھڑے کی نبیذ کو حرام قرار دیا ہے۔ (اس کے بعد) میں حضرت ابن عباس ؓ کے پاس آیا اور میں نے عرض کیا کہ آپ نے نہیں سنا کہ حضرت ابن عمر ؓ کیا فرماتے ہیں؟ انہوں نے فرمایا کہ وہ کیا فرماتے ہیں؟ میں نے عرض کیا وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے گھڑے کی نبیذ کو حرام قرار دیا ہے۔ تو انہوں نے فرمایا حضرت ابن عمر ؓ نے سچ فرمایا ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گھڑے کی نبیذ کو حرام قرار دیا ہے تو میں نے عرض کیا: گھڑے کی نبیذ کیا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا کہ جو چیز مٹی سے بنائی جائے۔ (مٹی سے بنا ہوا گھڑا)

Said bin Jubair reported: I asked Ibn Umar about (the preparation of) Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch), whereupon he said that Allahs Messenger ﷺ forbade the (preparation of) Nabidh in green pitcher (besmeared with pitch). I then came to Ibn Abbas (RA) and said: Do you hear what Ibn Umar has said? Thereupon he said: What does he say? I said: He stated that Allahs Messenger ﷺ has forbidden the (preparation of) Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch), whereupon he said: Ibn Umar has told the truth. Allahs Messenger ﷺ declared unlawful the preparation of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch). I said: What is this thing, the Nabidh of a pitcher (Nabidh prepared in a pitcher)? Thereupon, he said: Everything that is prepared in earthen pitcher.

5188Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَأَقْبَلْتُ نَحْوَهُ فَانْصَرَفَ قَبْلَ أَنْ أَبْلُغَهُ فَسَأَلْتُ مَاذَا قَالَ قَالُوا نَهَی أَنْ يُنْتَبَذَ فِي الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ

یحییٰ بن یحیی، مالک، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک جہاد کے موقع پر لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا۔ حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ میں بھی آپ ﷺ کی طرف چل پڑا لیکن میرے آپ ﷺ تک پہنچے سے پہلے ہی آپ ﷺ خطبہ ختم کرچکے تھے میں نے پوچھا کہ آپ ﷺ نے کیا ارشاد فرمایا ہے لوگوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے کدو کے تون بے اور روغن قیر ملے ہوئے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔

Ibn Umar reported: Allahs Messenger ﷺ addressed people in one of his expeditions. Ibn Umar said: I went forward to him but he went away before I reached him. I asked (the people present there): What did he say? They said that he (the Holy Prophet) had forbidden the preparation of Nabidh in gourd and varnished jar.

5189Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ وَابْنُ رُمْحٍ عَنْ اللَّيْثِ بْنِ سَعْدٍ ح و حَدَّثَنَا أَبُو الرَّبِيعِ وَأَبُو کَامِلٍ قَالَا حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ح و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ جَمِيعًا عَنْ أَيُّوبَ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ ح و حَدَّثَنَا ابْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ أَبِي عُمَرَ عَنْ الثَّقَفِيِّ عَنْ يَحْيَی بْنِ سَعِيدٍ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِي فُدَيْکٍ أَخْبَرَنَا الضَّحَّاکُ يَعْنِي ابْنَ عُثْمَانَ ح و حَدَّثَنِي هَارُونُ الْأَيْلِيُّ أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِي أُسَامَةُ کُلُّ هَؤُلَائِ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ مَالِکٍ وَلَمْ يَذْکُرُوا فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ إِلَّا مَالِکٌ وَأُسَامَةُ

قتیبہ، ابن رمح، لیث بن سعد، ابوربیع، ابوکامل، حماد زہری، ابن حرب، اسماعیل، ایوب، ابن نمیر، ابی عبیداللہ، ابن مثنی، ابن ابی عمر ثقفی، یحییٰ بن سعید، محمد ان ساری سندوں کے ساتھ حضرت ابن عمر ؓ سے مالک کی حدیث کی طرح روایت منقول ہے اور اس میں سوائے مالک اور اسامہ کے جہاد کا ذکر کسی نے نہیں کیا

This hadith has been reported on the authority of Ibn Umar with different chains of transmitters but they have not mentioned: "In one of his expeditions" except Malik and Usama.

5190Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ قَالَ فَقَالَ قَدْ زَعَمُوا ذَاکَ قُلْتُ أَنَهَی عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَدْ زَعَمُوا ذَاکَ

یحییٰ بن یحیی، حماد بن زید، ثابت، ابن عمر، حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے عرض کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے گھڑے کی نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے تو حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا لوگ یہی خیال کرتے ہیں پھر میں نے عرض کیا کیا رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا لوگ یہی خیال کرتے ہیں۔

Thabit reported: I said to Ibn Umar that Allahs Messenger ﷺ had forbidden the preparation of Nabidh in the green pitcher (besmeared with pitch). He said: This is what they stated. I said: Did Allahs Messenger ﷺ forbid this? He said: They said so.

5191Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ طَاوُسٍ قَالَ قَالَ رَجُلٌ لِابْنِ عُمَرَ أَنَهَی نَبِيُّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ قَالَ نَعَمْ ثُمَّ قَالَ طَاوُسٌ وَاللَّهِ إِنِّي سَمِعْتُهُ مِنْهُ

یحییٰ بن ایوب، ابن علیہ، سلیمان تیمی، طاؤس، ابن عمر، حضرت طاؤس سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے حضرت ابن عمر ؓ سے عرض کیا کہ کیا اللہ کے نبی ﷺ نے گھڑے کی نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے انہوں نے فرمایا ہاں پھر طاؤس کہنے لگے اللہ کی قسم میں نے یہ حضرت ابن عمر ؓ سے سنا ہے۔

A person asked Ibn Umar if the Apostle of Allah ﷺ forbade the preparation of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch). He said: Yes. Then Tawus said: By Allah, I heard it from him.

5192Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي ابْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا جَائَهُ فَقَالَ أَنَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنْبَذَ فِي الْجَرِّ وَالدُّبَّائِ قَالَ نَعَمْ

محمد بن رافع، عبدالرزاق، ابن جریج، ابن طاؤس، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی ان کے پاس آیا اور اس نے کہا کیا نبی ﷺ نے گھڑے اور تون بے کی نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا ہاں۔

Ibn Umar reported that a person came to him and said: Did Allahs Apostle ﷺ forbid the preparation of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch and) in varnished jar? He said: Yes.

5193Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ طَاوُسٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْجَرِّ وَالدُّبَّائِ

محمد بن حاتم، بہز، وہیب، عبداللہ بن طاؤس، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے گھڑے اور تون بے کے استعمال سے منع فرمایا (خاص گھڑا جو شراب کے لئے استعمال ہوتا ہے اس سے منع فرمایا)

Ibn Umar reported that Allahs Messenger ﷺ forbade (the preparation) of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch) and in varnished jar.

5194Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مَيْسَرَةَ أَنَّهُ سَمِعَ طَاوُسًا يَقُولُا کُنْتُ جَالِسًا عِنْدَ ابْنِ عُمَرَ فَجَائَهُ رَجُلٌ فَقَالَ أَنَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ وَالدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ قَالَ نَعَمْ

عمرو بن ناقد، سفیان بن عیینہ، ابراہیم بن میسر، طاؤس، حضرت طاؤس فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ کے پاس بیٹھا تھا کہ ایک آدمی آیا اور اس نے کہا کیا رسول اللہ ﷺ نے گھڑے اور تون بے اور لکڑی کے برتنوں میں نبیذ سے منع فرمایا ہے حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا ہاں۔

Ibrahim bin Maisarah reported that he heard Tawus as saying: I was sitting with Ibn Umar when a man came to him, and said: Did Allahs Messenger ﷺ forbid the preparation of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch), in varnished jar and in gourd? Thereupon he said: Yes.

5195Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُا نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحَنْتَمِ وَالدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ قَالَ سَمِعْتُهُ غَيْرَ مَرَّةٍ

محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، محارب بن دثار، ابن عمر، حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سبز گھڑے، کدو کے تون بے اور لکڑی کے گٹھیلے کے برتنوں کو استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے راوی محارب بن دثار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے یہ بار بار سنا ہے۔

Muharib bin Dithar reported: I heard Ibn Umar say: Allahs Messenger ﷺ forbade (the preparation of Nabidh) in a pitcher besmeared with pitch, in gourd, in varnished jar. He said, I heard it from him more than once.

5196Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْثَرٌ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ قَالَ وَأُرَاهُ قَالَ وَالنَّقِيرِ

سعید بن عمرو اشعثی، عبثر، شیبانی، محارب بن دثار، ابن عمر، حضرت ابن عمر ؓ نے نبی ﷺ سے اسی طرح حدیث روایت کی ہے اور اس میں روغن قیر ملے ہوئے برتن کا بھی ذکر کیا۔

Muharib bin Dithar reported a hadith like this on the authority of Ibn Umar through a different chain of transmitters. He (the narrator) said: I think he also made a mention of hollow stump.

5197Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عُقْبَةَ بْنِ حُرَيْثٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُا نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْجَرِّ وَالدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ وَقَالَ انْتَبِذُوا فِي الْأَسْقِيَةِ

محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، عقبہ بن حریث، ابن عمر، حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے گھڑے اور تون بے اور لکڑی کے گٹھیلے کے برتنوں کو استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے اور آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا تم مشکیزوں میں نبیذ بناؤ۔

Uqba bin Huraith said: I heard Ibn Umar saying: The Messenger of Allah ﷺ forbade (the preparation of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch), in varnished jar, and in gourd, and he said: Prepare Nabidh in small waterskins.

5198Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ جَبَلَةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يُحَدِّثُ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحَنْتَمَةِ فَقُلْتُ مَا الْحَنْتَمَةُ قَالَ الْجَرَّةُ

محمد بن مثنی، محارب بن جعفر، شعبہ، جبلہ، ابن عمر، حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے حنتمہ کے استعمال سے منع فرمایا میں نے عرض کیا حنتمہ کیا ہے آپ ﷺ نے فرمایا سبز گھڑا۔ (وہ مخصوص گھڑا جس میں شراب بنائی جاتی ہے)۔

Jabalah reported: I heard Ibn Umar narrating that Allahs messenger ﷺ had forbidden (the preparation of Nabidh) in the pitcher besmeared with pitch. I said to him: What is Huntama? He said: It is a pitcher (besmeared with pitch).

5199Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ مُعَاذٍ حَدَّثَنَا أَبِي حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ حَدَّثَنِي زَاذَانُ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ حَدِّثْنِي بِمَا نَهَی عَنْهُ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ الْأَشْرِبَةِ بِلُغَتِکَ وَفَسِّرْهُ لِي بِلُغَتِنَا فَإِنَّ لَکُمْ لُغَةً سِوَی لُغَتِنَا فَقَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحَنْتَمِ وَهِيَ الْجَرَّةُ وَعَنْ الدُّبَّائِ وَهِيَ الْقَرْعَةُ وَعَنْ الْمُزَفَّتِ وَهُوَ الْمُقَيَّرُ وَعَنْ النَّقِيرِ وَهِيَ النَّخْلَةُ تُنْسَحُ نَسْحًا وَتُنْقَرُ نَقْرًا وَأَمَرَ أَنْ يُنْتَبَذَ فِي الْأَسْقِيَةِ

عبیداللہ بن معاذ، شعبہ، عمرو بن مرہ، ابن عمر ؓ، حضرت زاذان ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے عرض کیا کہ مجھے شراب کے ان برتنوں کے بارے میں بیان فرمائیں کہ جن کے استعمال سے نبی ﷺ نے منع فرمایا اور اپنی لغت میں بیان کرو اور پھر مجھے میری زبان میں سمجھاؤ کیونکہ تمہاری زبان اور ہماری زبان علیحدہ علیحدہ ہے حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا رسول اللہ ﷺ نے حنتم سے منع فرمایا ہے اور حنتم وہ سبز گھڑا ہے اور دباء سے منع فرمایا اور وہ تونبا ہے اور مزفت سے منع فرمایا اور وہ کھجور کی لکڑی ہے اسے کرید کر برتن بنایا جاتا ہے اور آپ ﷺ نے مشکیزوں میں نبیذ بنانے کا حکم فرمایا۔

Zadhan reported: I said to Ibn Umar (RA) : Tell me in your own language and then explain it to me in any language because your language is different from our language (about the vessels) in which Allahs Apostle ﷺ has forbidden (us) to drink. He said: Allahs Messenger ﷺ has forbidden (the preparation) of Nabidh in Hantama and that is a pitcher (besmeared with pitch), in gourd and that is pumpkin, in the varnished jar, in hollow stump and in wooden vessels. This Naqir is the wood of date-palm from which the vessel is fashioned out or hollowed out, but he commanded us to prepare Nabidh in waterskins.

5200Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ فِي هَذَا الْإِسْنَادِ

محمد بن مثنی، ابن بشار، ابوداؤد، حضرت شعبہ ؓ سے اسی سند کے ساتھ روایت منقول ہے۔

This hadith has been narrated on the authority of Shubah with the same chain of transmitters.

5201Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْخَالِقِ بْنُ سَلَمَةَ قَالَ سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُا سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ يَقُولُ عِنْدَ هَذَا الْمِنْبَرِ وَأَشَارَ إِلَی مِنْبَرِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلُوهُ عَنْ الْأَشْرِبَةِ فَنَهَاهُمْ عَنْ الدُّبَّائِ وَالنَّقِيرِ وَالْحَنْتَمِ فَقُلْتُ لَهُ يَا أَبَا مُحَمَّدٍ وَالْمُزَفَّتِ وَظَنَنَّا أَنَّهُ نَسِيَهُ فَقَالَ لَمْ أَسْمَعْهُ يَوْمَئِذٍ مِنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ وَقَدْ کَانَ يَکْرَهُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، یزید بن ہارون، عبدالخالق بن سلمہ، سعید بن مسیب، عبداللہ بن عمر، حضرت سعید بن مسیب ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ کو فرماتے ہوئے سنا اور وہ منبر کی طرف اشارہ کر رہے تھے کہ قبیلہ عبدقیس کے لوگ رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آئے اور انہوں نے آپ ﷺ سے شراب کے برتنوں کے استعمال کے بارے میں پوچھا تو آپ ﷺ نے انہیں تون بے اور لکڑی کے گٹھیلے اور سبز گھڑے کے استعمال سے منع فرمایا تو میں نے ان سے کہا اے ابومحمد اور مزفت سے بھی آپ ﷺ نے منع فرمایا اور ہمارا خیال تھا کہ وہ اس لفظ کو بھول گئے انہوں نے کہا میں نے اس دن تو حضرت ابن عمر ؓ سے یہ لفظ نہیں سنا لیکن وہ ناپسند سمجھتے تھے۔

Said bin Musayyib reported: I heard Abdullah b Umar saying this near the pulpit while pointing towards the pulpit of Allahs Messenger ﷺ : A group of the tribe of Abdul Qais came to Allahs Messenger ﷺ and asked him about (vessels) which might be used for preparing Nabidh and drinking in them. He (the Holy Prophet) forbade them (to use) gourd, hollow stump, vessel besmeared with pitch. I said to him: Abu Muhammad, (what about) varnished jar? and we think he had forgotten to mention the word varnished jar". Thereupon he said: I did not hear it from him on that day, i. e. from Abdullah bin Umar, and he hated that (i. e. preparation of Nabidh in gourd).

5202Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ وَابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ النَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ وَالدُّبَّائِ

احمد بن یونس، زہیر، ابوزبیر، یحییٰ بن یحیی، ابوخیثمہ، ابوزبیر، جابر، ابن عمر، حضرت جابر اور حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے لکڑی کے گٹھیلے اور روغن قیر ملے ہوئے برتنوں اور کدو کے تون بے سے منع فرمایا ہے۔

It is reported on the authority of Jabir and Ibn Umar (RA) that Allahs Messenger ﷺ forbade (the preparation) of Nabidh in hollow stump and varnished jar and gourd.

5203Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي أَبُو الزُّبَيْرِ أَنَّهُ سَمِعَ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُا سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَنْهَی عَنْ الْجَرِّ وَالدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ

محمد بن رافع، عبدالرزاق، ابن جریج، ابوزبیر، ابن عمر، حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ گھڑے اور روغن ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے گٹھیلے سے منع فرما رہے تھے۔

Jabir bin Abdullah reported that Allahs Messenger ﷺ forbade (the preparation) of Nabidh in green pitcher, in varnished jar, in hollow stump, and when Allahs Messenger ﷺ did not find anything to prepare Nabidh in that (i. e. waterskin), it was prepared for him in a big bowl made of stone.

5204Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

قَالَ أَبُو الزُّبَيْرِ وَسَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْجَرِّ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ وَکَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا لَمْ يَجِدْ شَيْئًا يُنْتَبَذُ لَهُ فِيهِ نُبِذَ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ

ابوزبیر، جابر بن عبداللہ، حضرت ابوزبیر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے سنا وہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے گھڑے اور روغنی برتن اور لکڑی کے گٹھیلے سے منع فرمایا اور رسول اللہ ﷺ کو نبیذ بنانے کے لئے جب کوئی برتن نہیں ملتا تھا تو آپ ﷺ کے لئے پتھر کے بڑے بڑے برتن میں نبیذ بنایا جاتا تھا۔

This hadith is reported on the authority of Jabir binAbdullah (RA) that Nabidh was prepared for him in a big bowl of stone.

5205Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو عَوَانَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کَانَ يُنْبَذُ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ

یحییٰ بن یحیی، ابوعوانہ، ابوزبیر، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ کے لئے پتھر کے بڑے پیالے میں نبیذ بنایا جاتا تھا۔

This hadith is reported on the authority of Jabir b. Abdullah that Nabidh was prepared for him in a big bowl of stone.

5206Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا أَبُو الزُّبَيْرِ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ عَنْ جَابِرٍ قَالَ کَانَ يُنْتَبَذُ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي سِقَائٍ فَإِذَا لَمْ يَجِدُوا سِقَائً نُبِذَ لَهُ فِي تَوْرٍ مِنْ حِجَارَةٍ فَقَالَ بَعْضُ الْقَوْمِ وَأَنَا أَسْمَعُ لِأَبِي الزُّبَيْرِ مِنْ بِرَامٍ قَالَ مِنْ بِرَامٍ

احمد بن یونس، زہیر، ابوزبیر، یحییٰ بن یحیی، ابوخیثمہ، ابوزبیر، حضرت جابر ؓ سے روایت ہے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کے لئے مشکیزے میں نبیذ تیار کی جاتی تھی اور جب کبھی مشکیزہ نہ ملتا تو آپ ﷺ کے لئے پتھر کے پیالے میں نبیذ بنائی جاتی تھی لوگوں میں سے کسی نے کہا میں نے حضرت ابوزبیر سے سنا کہ وہ برتن پتھر کا تھا۔

Jabir reported that Nabidh was prepared for Allahs Messenger ﷺ in a waterskin, but if they did not find waterskin it was prepared in a big bowl of stone. One of the persons and I had heard from Abu Zubair that it was Biram (a vessel made of stone).