Sahih Muslim 5190

پینے کی چیزوں کا بیان

5190Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ ثَابِتٍ قَالَ قُلْتُ لِابْنِ عُمَرَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ نَبِيذِ الْجَرِّ قَالَ فَقَالَ قَدْ زَعَمُوا ذَاکَ قُلْتُ أَنَهَی عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ قَدْ زَعَمُوا ذَاکَ

یحییٰ بن یحیی، حماد بن زید، ثابت، ابن عمر، حضرت زید بن ثابت فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے عرض کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے گھڑے کی نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے تو حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا لوگ یہی خیال کرتے ہیں پھر میں نے عرض کیا کیا رسول اللہ ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے؟ تو انہوں نے فرمایا لوگ یہی خیال کرتے ہیں۔

Thabit reported: I said to Ibn Umar that Allahs Messenger ﷺ had forbidden the preparation of Nabidh in the green pitcher (besmeared with pitch). He said: This is what they stated. I said: Did Allahs Messenger ﷺ forbid this? He said: They said so.