Sahih Muslim 5188

پینے کی چیزوں کا بیان

5188Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی قَالَ قَرَأْتُ عَلَی مَالِکٍ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَطَبَ النَّاسَ فِي بَعْضِ مَغَازِيهِ قَالَ ابْنُ عُمَرَ فَأَقْبَلْتُ نَحْوَهُ فَانْصَرَفَ قَبْلَ أَنْ أَبْلُغَهُ فَسَأَلْتُ مَاذَا قَالَ قَالُوا نَهَی أَنْ يُنْتَبَذَ فِي الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ

یحییٰ بن یحیی، مالک، نافع، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک جہاد کے موقع پر لوگوں کو خطبہ دیتے ہوئے ارشاد فرمایا۔ حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ میں بھی آپ ﷺ کی طرف چل پڑا لیکن میرے آپ ﷺ تک پہنچے سے پہلے ہی آپ ﷺ خطبہ ختم کرچکے تھے میں نے پوچھا کہ آپ ﷺ نے کیا ارشاد فرمایا ہے لوگوں نے کہا کہ آپ ﷺ نے کدو کے تون بے اور روغن قیر ملے ہوئے برتن میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔

Ibn Umar reported: Allahs Messenger ﷺ addressed people in one of his expeditions. Ibn Umar said: I went forward to him but he went away before I reached him. I asked (the people present there): What did he say? They said that he (the Holy Prophet) had forbidden the preparation of Nabidh in gourd and varnished jar.