پینے کی چیزوں کا بیان

Sahih Muslim · Chapter 38 · 258 hadiths · Page 3 of 13

5167Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنِي عَمْرٌو النَّاقِدُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ عَنْ الزُّهْرِيِّ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ أَنْ يُنْتَبَذَ فِيهِ

عمرو ناقد، سفیان بن عیینہ، زہری، انس بن مالک، حضرت انس بن مالک ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو کے تون بے اور روغن قیر ملے ہوئے برتنوں کے بارے میں منع فرمایا کہ ان میں نبیذ بنائی جائے

The above hadith is narrated through a different chain with slight variation in wording.

5168Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

قَالَ وَأَخْبَرَهُ أَبُو سَلَمَةَ أَنَّهُ سَمِعَ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّائِ وَلَا فِي الْمُزَفَّتِ ثُمَّ يَقُولُ أَبُو هُرَيْرَةَ وَاجْتَنِبُوا الْحَنَاتِمَ

ابوسلمہ، ابوہریرہ ؓ، حضرت ابوہریرہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا تم کدو کے تون بے اور روغن قیر ملے ہوئے برتنوں میں نبیذ نہ بناؤ پھر حضرت ابوہریرہ ؓ نے یہ بھی فرمایا کہ تم سبز گھڑوں سے بچو۔

Abu Hurairah (RA) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: Do not prepare Nabidh in gourd or jar or in a pitcher besmeared with pitch (known as green pitcher).

5169Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ عَنْ سُهَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَی عَنْ الْمُزَفَّتِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ قَالَ قِيلَ لِأَبِي هُرَيْرَةَ مَا الْحَنْتَمُ قَالَ الْجِرَارُ الْخُضْرُ

محمد بن حاتم، بہز، وہیب، سہیل، ابوہریرہ ؓ، حضرت ابوہریرہ ؓ نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے روغن قیر ملے ہوئے سبز گھڑوں اور کھوکھلی لکڑی کے برتنوں سے منع فرمایا ہے حضرت ابوہریرہ ؓ سے پوچھا گیا کہ حنتم کیا ہے حضرت ابوہریرہ ؓ نے فرمایا سبز گھڑے۔

Abu Hurairah (RA) reported that Allahs Apostle ﷺ forbade (the preparation of Nabidh) in varnished jar, pitcher besmeared with green pitch and hollow stump. It was said to Abu Hurairah (RA) : What was that Hantama ? He said: It is green pitcher (besmeared with pitch).

5170Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ أَخْبَرَنَا نُوحُ بْنُ قَيْسٍ حَدَّثَنَا ابْنُ عَوْنٍ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِوَفْدِ عَبْدِ الْقَيْسِ أَنْهَاکُمْ عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرِ وَالْحَنْتَمُ وَالْمَزَادَةُ الْمَجْبُوبَةُ وَلَکِنْ اشْرَبْ فِي سِقَائِکَ وَأَوْکِهِ

نصر بن علی جہضمی، نوح بن قیس بن عون، محمد، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے قبیلہ عبدالقیس کے وفد سے فرمایا میں تمہیں کدو کے تونبے، سبز گھڑے لکڑی کے گٹھلے، روغن کئے ہوئے برتن اور کٹے ہوئے منہ والے مشکیزے سے روکتا ہوں اور تم صرف اپنے مشکیزوں میں پیا کرو اور اس کا منہ باندھ دیا کرو۔

Abu Hurairah (RA) reported that Allahs Apostle ﷺ said to the group of Abdul Qais: I forbid you (to prepare Nabidh) in gourd and green pitcher, hollow stump and varnished jar and the waterskin having its upper end cut, but (prepare it) in your small waterskin, and tie its mouth

5171Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْثَرٌ ح و حَدَّثَنِي زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ ح و حَدَّثَنِي بِشْرُ بْنُ خَالِدٍ أَخْبَرَنَا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ جَعْفَرٍ عَنْ شُعْبَةَ کُلُّهُمْ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ عَنْ الْحَارِثِ بْنِ سُوَيْدٍ عَنْ عَلِيٍّ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنْتَبَذَ فِي الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ هَذَا حَدِيثُ جَرِيرٍ وَفِي حَدِيثِ عَبْثَرٍ وَشُعْبَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ

سعید بن عمرو اشعثی، عبثر، زہیر بن حرب، جریر، بشر بن خالد، محمد بن جعفر، شعبہ، اعمش، ابراہیم تیمی، حارث بن سوید، حضرت علی ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا کہ کدو کے تو بنے اور روغن قیر ملے ہوئے برتن میں نبیذ بنائی جائے یہ جریر کی حدیث میں ہے اور عبثر اور شعبہ کی حدیث میں ہے کہ نبی ﷺ نے کدو کے تون بے اور روغن قیر ملے ہوئے برتنوں سے منع فرمایا ہے۔

Ali reported that Allahs Messenger ﷺ forbade to prepare Nabidh in gourd and varnished jar. This hadith has been narrated through another chain of transmitters with a slight variation of wording.

5172Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَإِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ کِلَاهُمَا عَنْ جَرِيرٍ قَالَ زُهَيْرٌ حَدَّثَنَا جَرِيرٌ عَنْ مَنْصُورٍ عَنْ إِبْرَاهِيمَ قَالَ قُلْتُ لِلْأَسْوَدِ هَلْ سَأَلْتَ أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ عَمَّا يُکْرَهُ أَنْ يُنْتَبَذَ فِيهِ قَالَ نَعَمْ قُلْتُ يَا أُمَّ الْمُؤْمِنِينَ أَخْبِرِينِي عَمَّا نَهَی عَنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُنْتَبَذَ فِيهِ قَالَتْ نَهَانَا أَهْلَ الْبَيْتِ أَنْ نَنْتَبِذَ فِي الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ قَالَ قُلْتُ لَهُ أَمَا ذَکَرَتْ الْحَنْتَمَ وَالْجَرَّ قَالَ إِنَّمَا أُحَدِّثُکَ بِمَا سَمِعْتُ أَؤُحَدِّثُکَ مَا لَمْ أَسْمَعْ

زہیر بن حرب، اسحاق بن ابراہیم، جریر، زہیر، منصور، ابراہیم، حضرت ابراہیم سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت اسود ؓ سے کہا کیا آپ نے ام المومنین سے پوچھا ہے کہ کن برتنوں میں نبیذ بنانا ناپسندیدہ ہے انہوں نے کہا ہاں میں نے عرض کیا اے ام المومنین مجھے خبر دیجئے کہ رسول اللہ ﷺ نے کن برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے ام المومنین حضرت عائشہ ؓ نے فرمایا کہ آپ ﷺ نے ہم اہل بیت کو کدو کے تون بے اور روغن قیر ملے ہوئے برتنوں میں نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے حضرت اسود کہتے ہیں کہ میں نے عرض کیا کہ آپ نے سبز گھڑے اور لکڑی کے گٹھیلے کا ذکر نہیں کیا تو سیدہ ؓ فرمانے لگیں کہ میں نے آپ (لوگوں) سے پیچھے وہی بیان کیا جو میں نے سنا ہے کیا میں آپ سے وہ بیان کروں جو میں نے نہیں سنا۔

Ibrahim reported: I said to Aswad if he had asked the Mother of the Believers (in which utensils) he (the Holy Prophet) disapproved the preparation of Nabidh. He (Aswad) said: Yes. I said: Mother of the Believers, inform me about the utensils in which Allahs Apostle ﷺ forbade to prepare Nabidh. She (Hadrat Aisha) said: He forbade us, the members of his family, to prepare Nabidh in gourd, or varnished jar. I said to him: Do you remember green pitcher, and pitcher? He said: I narrated to you what I have heard; should I narrate to you which I did not hear?

5173Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَمْرٍو الْأَشْعَثِيُّ أَخْبَرَنَا عَبْثَرٌ عَنْ الْأَعْمَشِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ

سعید بن عمرو اشعثی، عبثر، اعمش، ابرہیم، اسود، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے تون بے اور روغن قیر ملے ہوئے برتنوں کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔

Aisha reported that Allahs Apostle ﷺ forbade (the preparation) of Nabidh in gourd and varnished jar.

5174Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی وَهُوَ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا سُفْيَانُ وَشُعْبَةُ قَالَا حَدَّثَنَا مَنْصُورٌ وَسُلَيْمَانُ وَحَمَّادٌ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ الْأَسْوَدِ عَنْ عَائِشَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ

محمد بن حاتم، یحییٰ قطان، سفیان، شعبہ، منصور، سلیمان، حماد، ابراہیم، اسود، حضرت عائشہ ؓ نے نبی ﷺ سے اسی حدیث کی طرح روایت نقل کی ہے۔

The above hadith has been narrated likewise through another chain of transmitters.

5175Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ يَعْنِي ابْنَ الْفَضْلِ حَدَّثَنَا ثُمَامَةُ بْنُ حَزْنٍ الْقُشَيْرِيُّ قَالَ لَقِيتُ عَائِشَةَ فَسَأَلْتُهَا عَنْ النَّبِيذِ فَحَدَّثَتْنِي أَنَّ وَفْدَ عَبْدِ الْقَيْسِ قَدِمُوا عَلَی النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَسَأَلُوا النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ النَّبِيذِ فَنَهَاهُمْ أَنْ يَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّائِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ وَالْحَنْتَمِ

شیبان بن فروخ، قاسم، ابن فضل، ثمامہ بن حزن قشیری، حضرت ثمامہ ؓ بن حزن قشیری فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عائشہ ؓ سے ملاقات کی اور ان سے نبیذ کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے مجھ سے بیان کیا کہ قبیلہ عبدالقیس کا ایک وفد نبی ﷺ کی خدمت میں آیا تھا تو آپ ﷺ نے ان کو منع فرمایا کہ کدو کے تون بے اور روغن قیر ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے گٹھیلے اور سبز برتنوں میں نبیذ بنائی جائے (یعنی ان برتنوں کے استعمال سے آپ ﷺ نے منع فرمایا ہے)۔

Thumama bin Hazn Al-Qushairi reported: I met Aisha and asked her (about the utensils in which) Nabidh (may be prepared). She narrated to me that a group of Abdul Qais came to Allahs Apostle ﷺ and asked: Allahs Apostle ﷺ about Nabidh. He (the Holy Prophet) forbade them to prepare Nabidh in varnished jar, hollow stumps and gourd and green pitcher.

5176Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ سُوَيْدٍ عَنْ مُعَاذَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ

یعقوب بن ابرہیم، ابن علیہ، اسحاق بن سوید، معاذہ، حضرت عائشہ ؓ سے روایت ہے فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو کے تون بے اور سبز گھڑے اور لکڑی کے گٹھیلے اور روغن قیر ملے ہوئے برتنوں کے استعمال سے منع فرمایا۔

Aisha reported Allahs Messenger ﷺ forbidding (the preparation of Nabidh) in varnished jar, green pitcher, gourd, and hollow stump,

5177Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنَاه إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَخْبَرَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ سُوَيْدٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ إِلَّا أَنَّهُ جَعَلَ مَکَانَ الْمُزَفَّتِ الْمُقَيَّرَ

اسحاق بن ابراہیم، عبدالوہاب ثقفی، حضرت اسحاق بن سوید ؓ اس سند کے ساتھ روایت نقل کرتے ہیں اس میں سوائے الْمُزَفَّتِ کے الْمُقَيَّرَ کا لفظ کہا ہے۔

This hadith has been narrated on the authority of Ishaq bin Suwaid, with a slight variation of wording.

5178Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا عَبَّادُ بْنُ عَبَّادٍ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ ح و حَدَّثَنَا خَلَفُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ أَبِي جَمْرَةَ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ يَقُولُا قَدِمَ وَفْدُ عَبْدِ الْقَيْسِ عَلَی رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْهَاکُمْ عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُقَيَّرِ وَفِي حَدِيثِ حَمَّادٍ جَعَلَ مَکَانَ الْمُقَيَّرِ الْمُزَفَّتِ

یحییٰ بن یحیی، عباد بن عباد، ابی جمرہ، ابن عباس، خلف بن ہشام، حماد بن زید، ابی جمرہ، ابن عباس، حضرت ابن عباس ؓ فرماتے ہیں کہ قبیلہ عبدقیس کا ایک وفد رسول اللہ ﷺ کی خدمت میں آیا تو نبی ﷺ نے ان سے فرمایا کہ میں تمہیں کدو کے تون بےسبز گھڑے اور روغن ملے ہوئے برتنوں کے استعمال سے منع کرتا ہوں اور حماد کی حدیث میں الْمُقَيَّرَ کی جگہ الْمُزَفَّتِ کا لفظ ہے۔

Ishaq bin Suwaid reported through the same chain of transmitters but for the difference that he substituted the word "gourd" for "waterskin" (meant for preserving wine).

5179Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، علی بن مسہر، شیبانی، حبیب، سعید بن جبیر، ابن عباس، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو کے تون بےسبز گھڑے، روغن قیر ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے گٹھیلے کے استعمال سے منع فرمایا ہے۔

Ibn Abbas reported that there came to Allahs Messenger ﷺ a group of people from the tribe of Abdul Qais. Allahs Messenger ﷺ said to them: I forbid you to prepare Nabidh in gourd, in pitcher besmeared with pitch, in hollow stump and in waterskin (meant for preserving wine). In the hadith transmitted on the authority of Hammad the word "gourd" has been used in place of "waterskin".

5180Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ حَبِيبِ بْنِ أَبِي عَمْرَةَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ وَأَنْ يُخْلَطَ الْبَلَحُ بِالزَّهْوِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن فضیل، حبیب بن ابی عمرو، سعید بن جبیر، ابن عباس، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو کے تون بےسبز گھڑے اور روغن قیر ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے گٹھیلے اور کچی اور پکی کھجوروں کو ملا کر بھگونے سے منع فرمایا ہے۔

Ibn Abbas reported that Allahs Messenger ﷺ forbade the (preparation of Nabidh) in gourd in pitcher besmeared with pitch, in varnished jar, and in hollow stumps.

5181Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ عَنْ شُعْبَةَ عَنْ يَحْيَی الْبَهْرَانِيِّ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي عُمَرَ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الدُّبَّائِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ

محمد بن مثنی، عبدالرحمن بن مہدی، شعبہ، یحیی، ابی عمربہرانی، ابن محمد بن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، یحییٰ بن ابی عمر، ابن عباس، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا کہ گھڑوں میں نبیذ بنائی جائے۔

Ibn Abbas (RA) reported that Allahs Messenger ﷺ forbade, the preparation of Nabidh in gourd, in varnished jar, hollow stump and from mixing up ripe dates with nearly ripe dates.

5182Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ التَّيْمِيِّ ح و حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ أَخْبَرَنَا سُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الْجَرِّ أَنْ يُنْبَذَ فِيهِ

یحییٰ بن یحیی، یزید بن زریع تیمی، یحییٰ بن ایوب، ابن علیہ، سلیمان تیمی، ابونضرہ، ابوسعید، حضرت ابوسعید ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے منع فرمایا کہ گھڑوں میں نبیذ بنائی جائے۔

Abu Said reported that Allahs Messenger ﷺ forbade (the preparation) of Nabidh in a green pitcher (besmeared with pitch).

5183Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ أَخْبَرَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي عَرُوبَةَ عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالنَّقِيرِ وَالْمُزَفَّتِ

یحییٰ بن ایوب، ابن علیہ، سعید بن ابی عروبہ، قتادہ، ابی نضرہ، حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو کے تون بےسبز گھڑے روغن قیر ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے گٹھیلے سے منع فرمایا ہے۔

Abu Said Khudri reported that Allahs Messenger ﷺ forbade (the preparation) of Nabidh in gourd, in pitcher besmeared with green pitch, in hollow stump and in varnished jar.

5184Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنَاه مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ هِشَامٍ حَدَّثَنِي أَبِي عَنْ قَتَادَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی أَنْ يُنْتَبَذَ فَذَکَرَ مِثْلَهُ

محمد بن مثنی، معاذ بن ہشام، قتادہ، حضرت قتادہ ؓ اس سند کے ساتھ روایت کیا ہے نبی ﷺ نے منع فرمایا ہے پھر مذکورہ حدیث کی طرح ذکر کیا۔

This hadith has been reported on the authority of Qatada with the same chain of transmitters that Allahs Apostle ﷺ forbade (the preparation of) Nabidh, the rest of the hadith is the same.

5185Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنِي أَبِي حَدَّثَنَا الْمُثَنَّی يَعْنِي ابْنَ سَعِيدٍ عَنْ أَبِي الْمُتَوَکِّلِ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الشُّرْبِ فِي الْحَنْتَمَةِ وَالدُّبَّائِ وَالنَّقِيرِ

نصر بن علی جہضمی، مثنی، ابن سعید، ابی متوکل، حضرت ابوسعید ؓ سے روایت ہے کہ فرمایا رسول اللہ ﷺ نے سبز گھڑے اور کدو کے تون بے اور لکڑی کے گھٹیلے میں پینے سے منع فرمایا ہے۔

Abu Said reported that Allahs Messenger ﷺ forbade drinking in green pitcher, in gourd and in the hollow stump.

5186Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ وَسُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ وَاللَّفْظُ لِأَبِي بَکْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ عَنْ مَنْصُورِ بْنِ حَيَّانَ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ قَالَ أَشْهَدُ عَلَی ابْنِ عُمَرَ وَابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّهُمَا شَهِدَا أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الدُّبَّائِ وَالْحَنْتَمِ وَالْمُزَفَّتِ وَالنَّقِيرِ

ابوبکر بن ابی شیبہ، سریج بن یونس، ابوبکر، مروان بن معاویہ، منصور بن حیان، سعید بن جبیر، علی بن عمرو، ابن عباس، حضرت سعید بن جبیر ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ میں حضرت ابن عمر اور حضرت ابن عباس ؓ پر گواہی دیتا ہوں کہ ان دونوں حضرات نے گواہی دی کہ رسول اللہ ﷺ نے کدو کے تونبے، سبز گھڑے اور روغن قیر ملے ہوئے برتن اور لکڑی کے گٹھیلے کو استعمال سے منع فرمایا ہے۔

Said bin Jubair reported: I bear testimony to the fact that Ibn Umar and Ibn Abbas testified to the fact that Allahs Messenger ﷺ forbade (the preparation) of Nabidh in gourd in vessel besmeared with pitch and hollow stump.