پینے کی چیزوں کا بیان

Sahih Muslim · Chapter 38 · 258 hadiths · Page 2 of 13

5147Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

و حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ سَعِيدٍ عَنْ ابْنِ جُرَيْجٍ ح و حَدَّثَنَا إِسْحَقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَاللَّفْظُ لِابْنِ رَافِعٍ قَالَا حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ قَالَ لِي عَطَائٌ سَمِعْتُ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يَقُولُا قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَجْمَعُوا بَيْنَ الرُّطَبِ وَالْبُسْرِ وَبَيْنَ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ نَبِيذًا

محمد بن حاتم، یحییٰ بن سعید، ابن جریج، اسحاق بن ابراہیم، محمد بن رافع، عبدالرزاق، ابن جریج، عطاء، حضرت جابر بن عبداللہ ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا پکی اور کچی کھجوروں کو اور کشمش اور کھجوروں کو ملا کو نہ بھگوؤ۔

Jabir binAbdullah (RA) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: Do not mix fresh dates and dry dates, and grapes and fresh dates for preparing Nabidh.

5148Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ ح و حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ أَخْبَرَنَا اللَّيْثُ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ الْمَکِّيِّ مَوْلَی حَکِيمِ بْنِ حِزَامٍ عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ عَنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ نَهَی أَنْ يُنْبَذَ الزَّبِيبُ وَالتَّمْرُ جَمِيعًا وَنَهَی أَنْ يُنْبَذَ الْبُسْرُ وَالرُّطَبُ جَمِيعًا

قتیبہ بن سعید، لیث، محمد بن رمح، لیث، ابوزبیر مکی مولیٰ حکیم بن حزام، حضرت جابر بن عبداللہ انصاری ؓ رسول اللہ ﷺ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ آپ ﷺ نے نے اس چیز سے منع فرمایا کہ کشمش اور کھجور کو ملا کر اس کی نبیذ بنائی جائے اور اس سے بھی منع فرمایا کہ کچی اور پکی کھجوروں کو ملا کر اس کی نبیذ بنائی جائے۔

Jabir binAbdullah (RA) al-Ansari reported that Allahs Messenger ﷺ Prohibited the preparation of Nabidh by mixing grapes and fresh dates, and he forbade the preparation of Nabidh by mixing unripe dates with fresh dates.

5149Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ يَحْيَی أَخْبَرَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ عَنْ التَّيْمِيِّ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ أَنْ يُخْلَطَ بَيْنَهُمَا وَعَنْ التَّمْرِ وَالْبُسْرِ أَنْ يُخْلَطَ بَيْنَهُمَا

یحییٰ بن یحیی، یزید بن زریع تیمی، ابی نضرہ، ابوسعید، حضرت ابوسعید خدری ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے منع فرمایا کہ کھجور اور کشمش کو ملا کر بھگویا جائے اور اسی طرح کچی اور پکی کھجوروں کو ملا کر بھگونے سے بھی منع فرمایا ہے۔

Abu Said reported that Allahs Apostle ﷺ prohibited that fresh dates and grapes be mixed together and that fresh dates and unripe dates be mixed together.

5150Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو مَسْلَمَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَخْلِطَ بَيْنَ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ وَأَنْ نَخْلِطَ الْبُسْرَ وَالتَّمْرَ

یحییٰ بن ایوب، ابن علیہ، سعید بن یزید، ابومسلمہ، ابی نضرہ، ابوسعید، حضرت ابوسعید ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں منع فرمایا ہے کہ ہم کشمش اور کھجور کو ملا کر بھگوئیں اور اس سے بھی منع فرمایا ہے کہ ہم کچی اور پکی کھجور کو ملا کر بھگوئیں

Abu Said reported that Allahs Messenger ﷺ prohibited us to mix grapes and dry dates together and unripe dates and dry dates (to prepare Nabidh.

5151Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

و حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ الْجَهْضَمِيُّ حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ مُفَضَّلٍ عَنْ أَبِي مَسْلَمَةَ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَُ

نصر بن علی جہضمی، بشر ابن مفضل، ابومسلمہ، حضرت ابومسلمہ ؓ اس سند کے ساتھ اس حدیث کی طرح روایت نقل کرتے ہیں

This hadith is narrated on the authority of Abi Maslama with the same chain of transmitters.

5152Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

و حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ إِسْمَعِيلَ بْنِ مُسْلِمٍ الْعَبْدِيِّ عَنْ أَبِي الْمُتَوَکِّلِ النَّاجِيِّ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ شَرِبَ النَّبِيذَ مِنْکُمْ فَلْيَشْرَبْهُ زَبِيبًا فَرْدًا أَوْ تَمْرًا فَرْدًا أَوْ بُسْرًا فَرْدًا

قتیبہ بن سعید، وکیع، اسماعیل بن مسلم عبدی، ابومتوکل ناجی، حضرت ابوسعید خدری ؓ روایت فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا تم سے جو آدمی نبیذ (شراب) پئے تو اسے چاہئے کہ وہ اکیلی کشمش کی یا اکیلی کھجور کی یا اکیلی گچی کھجور شراب پئے۔

Abu Said al-Khudri reported Allahs Messenger ﷺ as saying: He who amongst you drinks Nabidh should drink that (prepared either from) grapes alone, or from dates alone, or from unripe dates alone (and not by mixing them with one another).

5153Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

و حَدَّثَنِيهِ أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا إِسْمَعِيلُ بْنُ مُسْلِمٍ الْعَبْدِيُّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ قَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَخْلِطَ بُسْرًا بِتَمْرٍ أَوْ زَبِيبًا بِتَمْرٍ أَوْ زَبِيبًا بِبُسْرٍ وَقَالَ مَنْ شَرِبَهُ مِنْکُمْ فَذَکَرَ بِمِثْلِ حَدِيثِ وَکِيعٍ

ابوبکر بن اسحاق، روح بن عبادہ، اسماعیل بن مسلم عبدی، حضرت اسماعیل بن مسلم عبدی ؓ اس سند کے ساتھ روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں منع فرمایا ہے کہ ہم کچی کھجوروں کو پکی اور خشک کھجوروں کے ساتھ یا کشمش کو پکی کھجوروں کے ساتھ یا کشمش کو کچی اور خشک کھجوروں کے ساتھ ملا کر بھگوئیں اور پھر آگے وکیع کی حدیث کی طرح ذکر کیا گیا ہے۔

Ismail bin Muslim al-Abadi reported on the authority of the same chain of transmitters: Allahs Messenger ﷺ prohibited us that we should mix dry dates with unripe dates or (mix) grapes with dry dates (and prepare Nabidh). He also said: He who amongst you drinks-the rest of the hadith is the same.

5154Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ أَخْبَرَنَا هِشَامٌ الدَّسْتَوَائِيُّ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا تَنْتَبِذُوا الزَّهْوَ وَالرُّطَبَ جَمِيعًا وَلَا تَنْتَبِذُوا الزَّبِيبَ وَالتَّمْرَ جَمِيعًا وَانْتَبِذُوا کُلَّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَی حِدَتِهِ

یحییٰ بن ایوب، ابن علیہ، ہشام دستوائی، یحییٰ بن ابی کثیر، عبداللہ بن ابی قتادہ، حضرت عبداللہ بن ابی قتادہ ؓ اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم کچی اور پکی کھجوروں کو اور کشمش اور پکی کھجوروں کو ملا کر نہ بھگوؤ بلکہ ان میں سے ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ بھگوؤ۔

Abu Qatadah (RA), on the authority of his father, reported Allahs Messenger ﷺ having said this: Do not prepare Nabidh by mixing nearly ripe dates and fresh dates together, and do not prepare Nabidh by mixing grapes and dates together, but prepare Nabidh from each (one of them) separately.

5155Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بِشْرٍ الْعَبْدِيُّ عَنْ حَجَّاجِ بْنِ أَبِي عُثْمَانَ عَنْ يَحْيَی بْنِ أَبِي کَثِيرٍ بِهَذَا الْإِسْنَادِ مِثْلَهُ

ابوبکر بن ابی شیبہ، محمد بن بشر عبدی، حجاج بن ابی عثمان، یحییٰ بن ابی کثیر، حضرت یحییٰ بن ابی کثیر ؓ سے اس سند کے ساتھ اسی حدیث کی طرح حدیث نقل کی گئی ہے۔

This hadith has been narrated on the authority of Yahya bin Abu Kathir with the same chain of transmitters.

5156Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ أَخْبَرَنَا عَلِيٌّ وَهُوَ ابْنُ الْمُبَارَکِ عَنْ يَحْيَی عَنْ أَبِي سَلَمَةَ عَنْ أِبِي قَتَادَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لَا تَنْتَبِذُوا الزَّهْوَ وَالرُّطَبَ جَمِيعًا وَلَا تَنْتَبِذُوا الرُّطَبَ وَالزَّبِيبَ جَمِيعًا وَلَکِنْ انْتَبِذُوا کُلَّ وَاحِدٍ عَلَی حِدَتِهِ وَزَعَمَ يَحْيَی أَنَّهُ لَقِيَ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي قَتَادَةَ فَحَدَّثَهُ عَنْ أَبِيهِ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ هَذَا

محمد بن مثنی، عثمان بن عمر، علی ابن مبارک، یحیی، ابوسلمہ، حضرت ابوقتادہ ؓ سے روایت ہے کہ کھجوروں کو ملا کر نہ بھگوؤ اور نہ ہی پکی کھجوروں اور کشمش کو ملا کر بھگوؤ بلکہ تم ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ بھگوؤ اور یحییٰ کا گمان ہے کہ وہ حضرت عبداللہ بن ابی قتادہ سے ملے تو انہوں نے نبی ﷺ سے روایت کرتے ہوئے اسی طرح بیان کیا۔

Abu Qatadah (RA) reported Allahs Messenger ﷺ as saying: Do not prepare Nabidh by mixing nearly ripe and fresh dates and do not prepare Nabidh by mixing together fresh dates and grapes, but prepare Nabidh out of each (one of them) separately. Yahya stated that he had met Abdullah bin Abu Qatadah (RA) and he narrated it on the authority of his father that Allahs Apostle ﷺ said this.

5157Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

و حَدَّثَنِيهِ أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ حَدَّثَنَا حُسَيْنٌ الْمُعَلِّمُ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ بِهَذَيْنِ الْإِسْنَادَيْنِ غَيْرَ أَنَّهُ قَالَ الرُّطَبَ وَالزَّهْوَ وَالتَّمْرَ وَالزَّبِيبَ

ابوبکر بن اسحاق، روح بن عبادہ، حسین، یحییٰ بن ابی کثیر، حضرت یحییٰ بن ابی کثیر سے ان دو سندوں کے ساتھ کچھ لفظی تبدیلی کے ساتھ اسی طرح حدیث نقل کی گئی ہے۔

This hadith has been narrated on the authority of Yahya bin Abu Kathir through these two chains of transmitters but with a slight variation of words.

5158Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

و حَدَّثَنِي أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا أَبَانُ الْعَطَّارُ حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَبِي کَثِيرٍ حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ أَبِيهِ أَنَّ نَبِيَّ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ خَلِيطِ التَّمْرِ وَالْبُسْرِ وَعَنْ خَلِيطِ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ وَعَنْ خَلِيطِ الزَّهْوِ وَالرُّطَبِ وَقَالَ انْتَبِذُوا کُلَّ وَاحِدٍ عَلَی حِدَتِهِ

ابوبکر بن اسحاق، عفان بن مسلم، ابان، عطاء، یحییٰ بن ابی کثیر عبداللہ بن ابوقتادہ، حضرت عبداللہ بن ابی قتادہ ؓ اپنے اپنے باپ سے روایت کرتے ہوئے بیان کرتے ہیں کہ اللہ کے نبی ﷺ نے پکی اور کچی کھجوروں کو ملا کر بھگونے سے اور کشمش اور پکی کھجوروں کو ملا کر بھگونے سے اور کچے انگوروں اور کھجوروں کو ملا کر بھگونے سے منع فرمایا ہے اور آپ ﷺ نے فرمایا تم ان میں سے ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ بھگوؤ۔

Abdullah bin Abu Qatadah (RA), on the authority of his father, reported Allahs Apostle ﷺ forbidding the preparation of the mixture of ripe dates and unripe dates, and the mixture of grapes and dates, and that of nearly ripe dates and fresh dates but the Prophet ﷺ said: Prepare the Nabidh from each one of them separately.

5159Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

و حَدَّثَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ عَنْ أَبِي قَتَادَةَ عَنْ النَّبِيِّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِ هَذَا الْحَدِيثِ

ابوسلمہ بن عبدالرحمن، حضرت ابوقتادہ ؓ نے نبی ﷺ سے اسی حدیث کی طرح روایت کیا۔

This hadith is narrated on the authority of Abu Qatadah (RA) through another chain of transmitters.

5160Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ وَأَبُو کُرَيْبٍ وَاللَّفْظُ لِزُهَيْرٍ قَالَا حَدَّثَنَا وَکِيعٌ عَنْ عِکْرِمَةَ بْنِ عَمَّارٍ عَنْ أَبِي کَثِيرٍ الْحَنَفِيِّ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ وَالْبُسْرِ وَالتَّمْرِ وَقَالَ يُنْبَذُ کُلُّ وَاحِدٍ مِنْهُمَا عَلَی حِدَتِهِ

زہیر بن حرب، ابوکریب، زہیر، وکیع، عکرمہ بن عمار، ابوکثیر حنفی، حضرت ابوہریرہ ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے کشمش اور پکی کھجوروں کو اور کچی اور پکی کھجوروں کو ملا کر بھگونے سے منع فرمایا ہے اور آپ ﷺ نے فرمایا ان میں سے ہر ایک کو علیحدہ علیحدہ بھگوؤ۔

Abu Hurairah (RA) reported that Allahs Messenger ﷺ forbade (the preparation of Nabidh) from grapes and dates, and unripe dates and dry dates (by mixing them together). He (the Holy Prophet ﷺ also) said: Prepare Nabidh from each one of them separately.

5161Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

حَدَّثَنِيهِ زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ الْقَاسِمِ حَدَّثَنَا عِکْرِمَةُ بْنُ عَمَّارٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أُذَيْنَةَ وَهُوَ أَبُو کَثِيرٍ الْغُبَرِيُّ حَدَّثَنِي أَبُو هُرَيْرَةَ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِمِثْلِهِ

زہیر بن حرب، ہاشم بن قاسم، عکرمہ بن عمار، یزید بن عبدالرحمن بن اذینۃ، ابوکثیر غبری، حضرت ابوہریرہ ؓ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے اسی طرح ارشاد فرمایا ہے۔

This hadith has been narrated on the authority of Abu Hurairah (RA) through another chain of transmitters.

5162Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

و حَدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ عَنْ حَبِيبٍ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ نَهَی النَّبِيُّ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُخْلَطَ التَّمْرُ وَالزَّبِيبُ جَمِيعًا وَأَنْ يُخْلَطَ الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ جَمِيعًا وَکَتَبَ إِلَی أَهْلِ جُرَشَ يَنْهَاهُمْ عَنْ خَلِيطِ التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ

ابوبکر ابن ابی شیبہ، علی بن مسہر، شیبانی، حبیب، سعید بن جبیر، ابن عباس، حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ نبی ﷺ نے منع فرمایا ہے کہ پکی کھجوروں اور کشمش کو ملا کر بھگویا جائے اور اسے بھی منع فرمایا کہ کچی اور پکی کھجوروں کو ملا کر بھگویا جائے اور آپ ﷺ نے جرش والوں کی طرف لکھا کہ آپ ﷺ کھجوروں اور کشمش کو ملا کر بھگونے سے منع فرماتے ہیں۔

Ibn Abbas reported that Allahs Apostle ﷺ forbade the mixing of dates and grapes together, and mixing of unripe dates and ripe dates together (for preparing Nabidh), and he wrote to the people of Jurash (in Yemen) forbidding them to prepare the mixture of dates and grapes.

5163Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

و حَدَّثَنِيهِ وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ أَخْبَرَنَا خَالِدٌ يَعْنِي الطَّحَّانَ عَنْ الشَّيْبَانِيِّ بِهَذَا الْإِسْنَادِ فِي التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ وَلَمْ يَذْکُرْ الْبُسْرَ وَالتَّمْرَ

وہب بن بقیہ، خالد طحان، شیبانی، حضرت شیبانی اس سند کے ساتھ روایت نقل کی گئی ہے اور صرف کھجور اور کشمش ذکر ہے کچی اور پکی کھجوروں کا ذکر نہیں ہے۔

This hadith has been narrated through another chain of transmitters with a slight variation of words.

5164Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

حَدَّثَنِي مُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ کَانَ يَقُولُ قَدْ نُهِيَ أَنْ يُنْبَذَ الْبُسْرُ وَالرُّطَبُ جَمِيعًا وَالتَّمْرُ وَالزَّبِيبُ جَمِيعًا

محمد بن رافع، عبدالرزاق، ابن جریج، موسیٰ بن عقبہ، نافع، ابن عمر، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ ہمیں کچی اور پکی کھجوروں کو ملا کر بھگونے سے منع کردیا گیا ہے اور اسی طرح کھجوروں اور کشمش کو ملا کر بھگونے سے بھی منع کردیا گیا۔

Ibn Umar (RA) reported that he was forbidden to prepare Nabidh by mixing unripe dates and fresh dates, and dates with grapes.

5165Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

و حَدَّثَنِي أَبُو بَکْرِ بْنُ إِسْحَقَ حَدَّثَنَا رَوْحٌ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ أَخْبَرَنِي مُوسَی بْنُ عُقْبَةَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ ابْنِ عُمَرَ أَنَّهُ قَالَ قَدْ نُهِيَ أَنْ يُنْبَذَ الْبُسْرُ وَالرُّطَبُ جَمِيعًا وَالتَّمْرُ وَالزَّبِيبُ جَمِيعًا

ابوبکر بن اسحاق، روح، ابن جریج، موسیٰ بن عقبہ، نافع، ابن عمر، حضرت ابن عمر ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ ہمیں کچی اور پکی کھجوروں کو ملا کر بھگونے سے منع کردیا گیا ہے اور اسی طرح کھجوروں اور کشمش کو ملا کر بھگونے سے بھی منع فرما دیا گیا ہے۔

Ibn Umar reported that they were forbidden to prepare Nabidh by mixing dry dates and fresh dates and dates and grapes together.

5166Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِکٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَی عَنْ الدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ أَنْ يُنْبَذَ فِيهِ

قتیبہ بن سعید، لیث، ابن شہاب، انس بن مالک، حضرت انس ؓ بن مالک ؓ سے روایت ہے انہوں نے خبر دی ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے تون بے اور روغن قیر ملے ہوئے برتنوں کے بارے میں منع فرمایا ہے کہ ان میں نبیذ بنائی جائے۔

Anas bin Malik (RA) reported that Allahs Messenger ﷺ forbade the preparation of Nabidh in gourd or varnished jar.