Sahih Muslim 5150

پینے کی چیزوں کا بیان

5150Sahih Muslim

کجھور اور کشمش کو ملا کر نبیذ بنانے کی کراہت کے بیان میں

حَدَّثَنَا يَحْيَی بْنُ أَيُّوبَ حَدَّثَنَا ابْنُ عُلَيَّةَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ يَزِيدَ أَبُو مَسْلَمَةَ عَنْ أَبِي نَضْرَةَ عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ نَهَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَخْلِطَ بَيْنَ الزَّبِيبِ وَالتَّمْرِ وَأَنْ نَخْلِطَ الْبُسْرَ وَالتَّمْرَ

یحییٰ بن ایوب، ابن علیہ، سعید بن یزید، ابومسلمہ، ابی نضرہ، ابوسعید، حضرت ابوسعید ؓ سے روایت ہے کہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں منع فرمایا ہے کہ ہم کشمش اور کھجور کو ملا کر بھگوئیں اور اس سے بھی منع فرمایا ہے کہ ہم کچی اور پکی کھجور کو ملا کر بھگوئیں

Abu Said reported that Allahs Messenger ﷺ prohibited us to mix grapes and dry dates together and unripe dates and dry dates (to prepare Nabidh.