Sahih Muslim 5195

پینے کی چیزوں کا بیان

5195Sahih Muslim

روغن قیر ملے ہوئے برتن تونبے سبز گھڑے اور لکڑی کے برتن میں نبیذ بنانے کی ممانعت اور اس حکم کے منسوخ ہونے کے بیان میں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی وَابْنُ بَشَّارٍ قَالَا حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ مُحَارِبِ بْنِ دِثَارٍ قَالَ سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَقُولُا نَهَی رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ الْحَنْتَمِ وَالدُّبَّائِ وَالْمُزَفَّتِ قَالَ سَمِعْتُهُ غَيْرَ مَرَّةٍ

محمد بن مثنی، ابن بشار، محمد بن جعفر، شعبہ، محارب بن دثار، ابن عمر، حضرت ابن عمر ؓ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سبز گھڑے، کدو کے تون بے اور لکڑی کے گٹھیلے کے برتنوں کو استعمال کرنے سے منع فرمایا ہے راوی محارب بن دثار کہتے ہیں کہ میں نے حضرت ابن عمر ؓ سے یہ بار بار سنا ہے۔

Muharib bin Dithar reported: I heard Ibn Umar say: Allahs Messenger ﷺ forbade (the preparation of Nabidh) in a pitcher besmeared with pitch, in gourd, in varnished jar. He said, I heard it from him more than once.