Sahih Muslim 6675

صلہ رحمی کا بیان

6675Sahih Muslim

بلی اور وہ جانور وغیرہ جو کوئی تکلیف دیتے ہوں ان کو عذاب دینے کی حرمت کے بیان میں

حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَسْمَائَ بْنِ عُبَيْدٍ الضُّبَعِيُّ حَدَّثَنَا جُوَيْرِيَةُ يَعْنِي ابْنَ أَسْمَائَ عَنْ نَافِعٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ عُذِّبَتْ امْرَأَةٌ فِي هِرَّةٍ سَجَنَتْهَا حَتَّی مَاتَتْ فَدَخَلَتْ فِيهَا النَّارَ لَا هِيَ أَطْعَمَتْهَا وَسَقَتْهَا إِذْ هِيَ حَبَسَتْهَا وَلَا هِيَ تَرَکَتْهَا تَأْکُلُ مِنْ خَشَاشِ الْأَرْضِ

عبداللہ بن محمد بن اسماء عبید ضبعی جویریہ ابن اسماء نافع حضرت عبداللہ ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ایک عورت کو اس وجہ سے عذاب دیا گیا ہے کہ اس نے بلی کو باندھ رکھا تھا یہاں تک کہ بلی مرگئی اس وجہ سے اس عورت کو دوزخ میں داخل کیا گیا اس عورت نے بلی کو نہ کچھ کھلایا اور نہ پلایا جب اس نے اسے باندھا اور نہ کہیں اس عورت نے اس بلی کو چھوڑا کہ وہ زمین میں کیڑے مکوڑے ہی کھا لیتی۔

Abdullah reported that Allahs Messenger ﷺ said: A woman was tormented because of a cat which she had confined until it died and she had to get into Hell. She did not allow it either to eat or drink as it was confined, nor did she free it so that it might eat the insects of the earth.