Sahih Muslim 6067

فضائل کا بیان

6067Sahih Muslim

نبی ﷺ کے بال مبارک کا بیان

حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ فَرُّوخَ حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ حَدَّثَنَا قَتَادَةُ قَالَ قُلْتُ لِأَنَسِ بْنِ مَالِکٍ کَيْفَ کَانَ شَعَرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ کَانَ شَعَرًا رَجِلًا لَيْسَ بِالْجَعْدِ وَلَا السَّبْطِ بَيْنَ أُذُنَيْهِ وَعَاتِقِهِ

شیبان بن فروخ جریربن حازم، حضرت قتادہ فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت انس بن مالک ؓ سے پوچھا کہ رسول اللہ ﷺ کے بال مبارک کیسے تھے؟ انہوں نے فرمایا درمیانے قسم کے تھے نہ تو بہت زیادہ گھونگریالے اور نہ ہی بہت سیدھے آپ کے کانوں اور کندھوں کے درمیان تک آپ کے بال تھے۔

Qatada reported: I asked Anas bin Malik (RA): How was the hair of Allahs Messenger ﷺ ? Thereupon he said: His hair was neither very curly nor very straight, and they hung over his shoulders and earlobes.