Sahih Muslim 361

ایمان کا بیان

361Sahih Muslim

اس بات کے بیان میں کہ جو آدمی کسی کا ناحق مال مارے تو اس آدمی کا خون جس کا مال مارا جا رہا ہے اس کے حق میں معاف ہے اور اگر وہ مال مارتے ہوئے قتل ہوگیا تو دوزخ میں جائے گا اور اگر وہ قتل ہوگیا جس کا مال مارا جا رہا تھا وہ تو شہید ہے۔

حَدَّثَنِي الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُلْوَانِيُّ وَإِسْحَقُ بْنُ مَنْصُورٍ وَمُحَمَّدُ بْنُ رَافِعٍ وَأَلْفَاظُهُمْ مُتَقَارِبَةٌ قَالَ إِسْحَقُ أَخْبَرَنَا وَقَالَ الْآخَرَانِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ أَخْبَرَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ قَالَ أَخْبَرَنِي سُلَيْمَانُ الْأَحْوَلُ أَنَّ ثَابِتًا مَوْلَی عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخْبَرَهُ أَنَّهُ لَمَّا کَانَ بَيْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو وَبَيْنَ عَنْبَسَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ مَا کَانَ تَيَسَّرُوا لِلْقِتَالِ فَرَکِبَ خَالِدُ بْنُ الْعَاصِ إِلَی عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو فَوَعَظَهُ خَالِدٌ فَقَالَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو أَمَا عَلِمْتَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ

حسن بن علی حلوانی، اسحاق بن منصور، محمد بن رافع، عبدالرزاق، ابن جریج، سلیمان، ثابت سے روایت ہے کہ جب حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ اور عنبسہ بن ابی سفیان ؓ دونوں کے درمیان جھگڑا ہوا دونوں لڑنے کے لئے تیار ہوگئے تو حضرت خالد بن العاص ؓ حضرت عبداللہ بن عمرو ؓ کی طرف سوار ہو کر آئے اور انہیں سمجھایا تو حضرت ابن عمر ؓ نے فرمایا کیا تم نہیں جانتے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جو اپنا مال بچاتے ہوئے قتل ہوجائے وہ شہید ہے۔

It is narrated on the authority of Thabit, that when Abdullah bin Amr and Anbasa bin Abi Sufyan were about to fight against each other, Khalid bin As rode to Abdullah bin Amr and persuaded him (not to do so). Upon this Abdullah bin Amr said: Are you not aware that the Messenger of Allah ﷺ had observed:" He who died in protecting his property is a martyr."