Sahih Muslim 1701

مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان

1701Sahih Muslim

نفل نماز کھڑے ہو کر اور بیٹھ کر پڑھنے اور ایک رکعت میں کچھ کھڑے ہو کر اور کچھ بیٹھ کر پڑھنے کے جواز کے بیان میں

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْمُثَنَّی حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ عَنْ بُدَيْلٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ شَقِيقٍ قَالَ کُنْتُ شَاکِيًا بِفَارِسَ فَکُنْتُ أُصَلِّي قَاعِدًا فَسَأَلْتُ عَنْ ذَلِک عَائِشَةَ فَقَالَتْ کَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي لَيْلًا طَوِيلًا قَائِمًا فَذَکَرَ الْحَدِيثَ

محمد بن مثنی، محمد بن جعفر، شعبہ، بدیل، عبداللہ بن شقیق فرماتے ہیں کہ میں فارس کے ملک میں بیمار ہوگیا تھا تو میں بیٹھ کر نماز پڑھتا تھا تو میں نے اس بارے میں حضرت عائشہ ؓ سے پوچھا تو انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ لمبی رات تک بیٹھ کر نماز پڑھتے تھے پھر آگے اسی طرح حدیث ذکر فرمائی۔

Abdullah bin Shaqiq reported: I fell ill in Persia and therefore, prayed in a sitting posture, and I asked Aisha about it and she said: The Messenger of Allah ﷺ prayed for a long time in the night sitting.