Sahih Muslim 1697

مسافروں کی نماز اور قصر کے احکام کا بیان

1697Sahih Muslim

فرض نمازوں سے پہلے اور بعد موکدہ سنتوں کی فضیلت اور ان کی تعداد کے بیان میں

حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ بِشْرٍ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ هَاشِمٍ الْعَبْدِيُّ قَالَا حَدَّثَنَا بَهْزٌ حَدَّثَنَا شُعْبَةُ قَالَ النُّعْمَانُ بْنُ سَالِمٍ أَخْبَرَنِي قَالَ سَمِعْتُ عَمْرَو بْنَ أَوْسٍ يُحَدِّثُ عَنْ عَنْبَسَةَ عَنْ أُمِّ حَبِيبَةَ قَالَتْ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا مِنْ عَبْدٍ مُسْلِمٍ تَوَضَّأَ فَأَسْبَغَ الْوُضُوئَ ثُمَّ صَلَّی لِلَّهِ کُلَّ يَوْمٍ فَذَکَرَ بِمِثْلِهِ

عبدالرحمن بن بشر، عبداللہ بن ہاشم عبدی، بہز، نعمان بن سالم، عمرو بن اوس، حضرت ام حبیبہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: جو مسلمان بندہ وضو کرے اور کامل طور سے وضو کرے پھر اللہ تعالیٰ کے لئے روزانہ نماز پڑھے پھر آگے اسی طرح حدیث ذکر فرمائی۔

Umm Habiba reported the Messenger of Allah ﷺ having said: If any Muslim servant (of Allah) performed ablution, and performed it well, and then observed every day, the rest of the hadith is the same.