Sahih Muslim 1290

مساجد اور نماز پڑھنے کی جگہوں کا بیانMosques and Places of Prayer
صحیح

نماز میں بھولنے اور اس کے لئے سجدہ سہو کرنے کے بیان میں

قتیبہ بن سعید، مالک بن انس، حضرت ابوہریرہ (رض) فرماتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ہمیں عصر کی نماز پڑھائی تو آپ ﷺ نے دو رکعتوں کے بعد سلام پھیرا تو ذوالیدین کھڑے ہو کر کہنے لگے اے اللہ کے رسول کیا نماز کم کردی گئی یا آپ ﷺ بھول گئے ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا اس میں سے کوئی بات بھی نہیں اس نے عرض کیا کہ کچھ تو ہوا ہے پھر رسول اللہ ﷺ لوگوں کی طرف متوجہ ہوئے اور فرمایا کیا ذوالیدین سچ کہتا ہے صحابہ نے عرض کیا ہاں اے اللہ کے رسول ! پھر رسول اللہ ﷺ نے باقی نماز پوری فرمائی پھر آخری قعدہ میں سلام پھیرنے کے بعد دو سجدے کئے۔

حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ عَنْ مَالِکِ بْنِ أَنَسٍ عَنْ دَاوُدَ بْنِ الْحُصَيْنِ عَنْ أَبِي سُفْيَانَ مَوْلَی ابْنِ أَبِي أَحْمَدَ أَنَّهُ قَالَ سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ يَقُولُا صَلَّی لَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَلَاةَ الْعَصْرِ فَسَلَّمَ فِي رَکْعَتَيْنِ فَقَامَ ذُو الْيَدَيْنِ فَقَالَ أَقُصِرَتْ الصَّلَاةُ يَا رَسُولَ اللَّهِ أَمْ نَسِيتَ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ کُلُّ ذَلِکَ لَمْ يَکُنْ فَقَالَ قَدْ کَانَ بَعْضُ ذَلِکَ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَقْبَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَی النَّاسِ فَقَالَ أَصَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ فَقَالُوا نَعَمْ يَا رَسُولَ اللَّهِ فَأَتَمَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَا بَقِيَ مِنْ الصَّلَاةِ ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ وَهُوَ جَالِسٌ بَعْدَ التَّسْلِيمِ

Abu Hurairah (RA) reported: The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) led us in the Asr prayer and gave salutation after two rakahs. Dhul-Yadain (the possessor of long arms) stood up and said: Messenger of Allah, has the prayer been shortened or have you forgotten? The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) said: Nothing like this has happened (neither the prayer has been shortened nor have I forgotten). He (Dhul-Yadain) said: Messenger of Allah, something has definitely happened. The Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) turned towards people and said: Is Dhul-Yadain true (in his assertion)? They said: Messenger of Allah, he is true. Then the Messenger of Allah (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) completed the rest of the prayer. and then performed two prostrations while he was sitting after salutation.