ظالم کی مدد واعانت ایمان کے منافی ہے
وعن أوس بن شرحبيل أنه سمع رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول من مشى مع ظالم ليقويه وهو يعلم أنه ظالم فقد خرج من الإسلام
حضرت اوا بن شرحبیل ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول کریم ﷺ کو یہ فرماتے ہوئے سنا جو شخص کسی ظالم کی تقویت و تائید کے لئے اس کے ساتھ چلے یعنی اس کی موافقت و حمایت کرے اور وہ یہ جانتا ہو کہ (جس شخص کی مدد و تائید کر رہا ہے) وہ ایک ظالم انسان ہے تو وہ شخص اسلام سے خارج ہوجاتا ہے یعنی وہ کمال ایمان سے محروم ہوجاتا ہے۔