Mishkaat-al-Masabih 5023

امر بالمعروف کا بیان

5023Mishkaat-al-Masabih

مظلوم کی بد دعا سے بچو

وعن علي قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم إياك ودعوة المظلوم فإنما يسأل الله تعالى حقه وإن الله لا يمنع ذا حق حقه

حضرت علی ؓ کہتے ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا۔ اپنے آپ کو مظلوم کی بددعا سے بچاؤ (یعنی کسی پر ظلم نہ کرو کہ وہ تمہارے حق میں بددعا کرے) کیونکہ وہ اللہ تعالیٰ سے صرف اپنا حق مانگتا ہے اور اللہ تعالیٰ کو اس کے حق سے باز نہیں رکھتا (یعنی ہر حق دار کو اس کا حق ضرور دیتا ہے۔