Mishkaat-al-Masabih 4916

ممنوع چیزوں یعنی ترک ملاقات انقطاع تعلق اور عیب جوئی کا بیان

4916Mishkaat-al-Masabih

بہتر لوگ کون ہیں؟

وعن أسماء بنت يزيد أنها سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم يقول ألا أنبئكم بخياركم ؟ قالوا بلى يا رسول الله قال خياركم الذين إذا رؤوا ذكر الله رواه ابن ماجه

اور حضرت اسماء بنت یزید ؓ سے روایت ہے کہ انہوں نے رسول اللہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ کیا میں تمہیں بتاؤں تم میں سے بہترین لوگ کون ہیں؟ صحابہ نے عرض کیا ہاں ضرور بتائیں حضور نے فرمایا تم میں سے بہترین لوگ وہ ہیں جن کو دیکھ کر اللہ یاد آجائے۔ (ابن ماجہ) تشریح باب حفظ اللسان میں تیسری فصل میں یہ حدیث مع ترجمہ و شرح کے نقل کی جا چکی ہے۔