خدا کے لئے کسی سے محبت یا نفرت کرنے کی فضیلت
وعن أبي أمامة قال قال رسول الله صلى الله عليه وسلم ما أحب عبد عبدا لله إلا أكرم ربه عز وجل . رواه أحمد
اور حضرت ابوامامہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جس بندے نے کسی بندے سے محض اللہ کی رضا و خوشنودی کی خاطر محبت دوستی رکھی تو اس نے درحقیقت اپنے پروردگار عزوجل کی تعظیم و تکریم کی۔ (احمد)