Mishkaat-al-Masabih 4328

لباس کا بیان

4328Mishkaat-al-Masabih

مردانہ کپڑے اور جسم کو زعفران سے رنگنے کی ممانعت

وعن أنس قال نهى رسول الله صلى الله عليه وسلم أن يتزعفر الرجل . ( متفق عليه )

اور حضرت انس ؓ کہتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ نے اس سے منع فرمایا ہے کہ کوئی مرد اپنے بدن یا کپڑوں پر زعفران ملے! (بخاری، ومسلم ) تشریح یہ ممانعت اس لئے ہے کہ کپڑے یا بدن پر زعفران ملنا عورتوں کے ساتھ مخصوص ہے۔ رہی یہ بات کہ بعض صحابہ کے بارے میں جو یہ منقول ہے کہ انہوں نے خلوق کا استعمال کیا جو زعفران سے بنائی جانے والی ایک خوشبو ہے تو وہ اس ممانعت سے پہلے کا واقعہ ہے۔