Mishkaat-al-Masabih 4327

لباس کا بیان

4327Mishkaat-al-Masabih

سر کے بالوں کو گوند وغیرہ سے جمانے کا ذکر

وعن ابن عمر قال لقد رأيت رسول الله صلى الله عليه وسلم ملبدا . رواه البخاري . ( متفق عليه )

اور حضرت ابن عمر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول کریم ﷺ کو ملبد دیکھا ہے! (بخاری) تشریح ملبد کا مطلب یہ ہے کہ آپ ﷺ نے اپنے سر کے بالوں کو گوند سے جما دیا تھا کہ جویں نہ پڑیں اور گرد و غبار سے حفاظت رہے۔ ایسا عام طور پر مذکورہ مقصد کے لئے احرام کی حالت میں کیا جاتا ہے، چناچہ حضرت ابن عمر ؓ نے آنحضرت ﷺ کو اس طرح یا تو احرام کی حالت میں دیکھا ہوگا یا کسی دوسرے سفر کے دوران دیکھا ہوگا۔