Mishkaat-al-Masabih 2769

حرم مکہ کی حرمت کا بیان

2769Mishkaat-al-Masabih

مخرب کعبہ کے بارے میں پیش گوئی

وعن ابن عباس عن النبي صلى الله عليه و سلم قال : كأني به أسود أفحج يقلعها حجرا حجرا . رواه البخاري

حضرت ابن عباس ؓ نبی کریم ﷺ سے نقل کرتے ہیں کہ آپ ﷺ نے فرمایا۔ گویا میں خانہ کعبہ کی تخریب کرنے والے کو دیکھ رہا ہوں، وہ ایک سیاہ رنگ کا اور پھڈا شخص ہوگا جو خانہ کعبہ کا ایک پتھر اکھاڑ ڈالے گا۔ (بخاری) تشریح افحج (پھڈا) اس شخص کو کہتے ہیں جس کے پنجے آپس میں ملے ہوں ہو اور ایڑیاں اور پنڈلیاں دور دور ہوں۔