Mishkaat-al-Masabih 2768

حرم مکہ کی حرمت کا بیان

2768Mishkaat-al-Masabih

مخرب کعبہ کے بارے میں پیش گوئی

وعن أبي هريرة قال : قال رسول الله صلى الله عليه و سلم يخرب الكعبة ذو السويقتين من الحبشة

حضرت ابوہریرہ ؓ راوی ہیں کہ رسول کریم ﷺ نے فرمایا خانہ کعبہ کو نقصان پہنچانے والا حبشیوں میں سے وہ شخص ہوگا جس کی پنڈلیاں چھوٹی اور پتلی ہوں گی۔ (بخاری ومسلم) تشریح یہ مقدر ہوچکا ہے کہ خانہ کعبہ کی تخریب ایک حبشی کے ہاتھوں ہوگی! چناچہ یہ عبرت پکڑنے کی بات ہے کہ خانہ کعبہ باوجود اپنی قدر عظمت کے ایک حقیر آدمی کے ہاتھوں تباہ و خراب ہوگا اور جب خانہ کعبہ تباہ و خراب ہوگا تو قیامت آجائے گی جس کے نتیجہ میں پوری دنیا تباہ وخراب ہوجائے گی کیونکہ اس عالم کی آبادی وغیرہ خانہ کعبہ کے وجود کے ساتھ متعلق ہے۔