بیع کے مختلف مسائل کا بیان
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّ رَجُلًا ذَکَرَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ يُخْدَعُ فِي الْبُيُوعِ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّی اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا بَايَعْتَ فَقُلْ لَا خِلَابَةَ قَالَ فَکَانَ الرَّجُلُ إِذَا بَايَعَ يَقُولُ لَا خِلَابَة
عبداللہ بن عمر ؓ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے آپ ﷺ سے بیان کیا کہ مجھ کو لوگ فریب دیتے ہیں خریدو فروخت میں آپ ﷺ نے فرمایا جب تو خریدو فروخت کیا کرے تو کہہ دیا کر کہ فریب نہیں ہے وہ شخص جب معاملہ کرتا تو یہی کہا کرتا کہ فریب نہیں ہے۔