قرض میں سود کا بیان
عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ أَنَّهُ سُئِلَ عَنْ الرَّجُلِ يَکُونُ لَهُ الدَّيْنُ عَلَی الرَّجُلِ إِلَی أَجَلٍ فَيَضَعُ عَنْهُ صَاحِبُ الْحَقِّ وَيُعَجِّلُهُ الْآخَرُ فَکَرِهَ ذَلِکَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ وَنَهَی عَنْهُ
عبداللہ بن عمر سے سوال ہوا ایک شخص کا میعادی قرض کسی پر آتا ہو قرضدار یہ کہے یہ مجھ سے کچھ کم کر کے نقد لے لے اور قرض خواہ اس پر راضی ہوجائے تو عبداللہ بن عمر نے اس کو مکروہ جانا اور اس سے منع کیا۔