Sunan Ibne-Majah 988

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

988Sunan Ibne-Majah

جو لوگوں کا امام بنے تو وہ ہلکی نماز پڑھائے

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ، قَالَ: حَدَّثَ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي الْعَاصِ، أَنَّ آخِرَ مَا قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَمَمْتَ قَوْمًا فَأَخِفَّ بِهِمْ.

سعید بن مسیب کہتے ہیں کہ عثمان بن ابی العاص ؓ نے بیان کیا کہ رسول اللہ ﷺ نے آخری بات جو مجھ سے کہی وہ یہ تھی: لوگوں کی جب امامت کرو تو نماز ہلکی پڑھاؤ۔

‘Uthmân bin Abul-’As narrated that the last thing the Messenger of Allah ﷺ enjoined on him was that he said: “When you lead people, keep it short for them.” (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصلاة ٣٧ (٤٦٨)، (تحفة الأشراف: ٩٧٦٦)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة ٤٠ (٥٣١)، سنن النسائی/الأذان ٣٢ (٦٧٣)، مسند احمد (٤/٢٢) (صحیح )