Sunan Ibne-Majah 959

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

959Sunan Ibne-Majah

جو نماز پڑھے جبلہ اس کے اور قبلہ کے درمیان کوئی چیز حائل ہو

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيل، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، حَدَّثَنِي أَبُو الْمِقْدَامِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ كَعْبٍ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلَّى خَلْفَ الْمُتَحَدِّثِ وَالنَّائِمِ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے بات چیت کرنے والے، اور سوئے ہوئے شخص کے پیچھے نماز پڑھنے سے منع فرمایا ہے ١ ؎۔

It was narrated that Ibn Abbas said: "The Messenger of Allah ﷺ forbade performing prayer behind one who is engaged in conversation or one who is sleeping." (Hasan)

Notes · وضاحت
١ ؎: یہ ممانعت تنزیہی ہے یعنی بہتر ہے کہ اس طرح نماز نہ ادا کی جائے، یا اس حدیث کا مفہوم یہ کہ مسجد وسیع اور جگہ بہت ہو لیکن خواہ مخواہ قصداً ایسے شخص کے پیچھے نماز پڑھے جو باتیں کر رہا ہو، تو ایسا کرنا درست نہیں ہے، ورنہ اوپر حدیث میں گزرا کہ ام المومنین عائشہ ؓ آپ ﷺ کے آگے سوئی ہوتیں، اور آپ ﷺ نماز پڑھتے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصلاة ١٠٦ (٦٩٤)، (تحفة الأشراف: ٦٤٤٨) (حسن) (تراجع الا ٔلبانی: رقم: ٢٥١ )