امام کے سلام کا جواب دینا
حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيل بْنُ عَيَّاشٍ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْهُذَلِيُّ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ الْحَسَنِ، عَنْسَمُرَةَ بْنِ جُنْدَبٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: إِذَا سَلَّمَ الْإِمَامُ فَرُدُّوا عَلَيْهِ.
سمرہ بن جندب ؓ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جب امام سلام پھیرے تو تم اس کے سلام کا جواب دو ۔
It was narrated from Samurah bin jundub that the Prophet ﷺ said: "When the Imam says the Salam, then respond to him." (Daif)
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الصلاة ١٩٠ (١٠٠١)، (تحفة الأشراف: ٤٥٩٧) (ضعیف) (اس حدیث کی سند میں ابوبکر الہذلی متروک ہیں، نیز حسن بصری کا سماع سمرہ ؓ سے حدیث عقیقہ کے سوا ثابت نہیں ہے )