Sunan Ibne-Majah 910

اقامت نماز اور اس کا طریقہ

910Sunan Ibne-Majah

تشہد میں نبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر کن الفاظ میں درود پڑھے ( دعا بعد ازدرود)۔

حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ، حَدَّثَنَا جَرِيرٌ، عَنْ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِرَجُلٍ: مَا تَقُولُ فِي الصَّلَاةِ؟، قَالَ: أَتَشَهَّدُ، ثُمَّ أَسْأَلُ اللَّهَ الْجَنَّةَ، وَأَعُوذُ بِهِ مِنَ النَّارِ، أَمَا وَاللَّهِ مَا أُحْسِنُ دَنْدَنَتَكَ وَلَا دَنْدَنَةَ مُعَاذٍ، فَقَالَ: حَوْلَهَا نُدَنْدِنُ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک آدمی سے فرمایا: تم نماز میں کیا کہتے ہو؟ ، اس نے کہا: میں تشہد پڑھتا ہوں، پھر اللہ تعالیٰ سے جنت کا سوال کرتا ہوں اور جہنم سے پناہ مانگتا ہوں، لیکن اللہ کی قسم! میں آپ کی اور معاذ کی گنگناہٹ اچھی طرح نہیں سمجھتا ١ ؎، آپ ﷺ نے فرمایا: ہم بھی اسی کے گرد گنگناتے ہیں ٢ ؎۔

It was narrated that Abu Hurairah (RA) said: "The Messenger of Allah ﷺ said to a man: What do you say during your salat? He said: The Tashan-hud, then I ask Allah for Paradise, and I seek refuge with Him from Hell, but I do not understand what you and Muadh murmur (during Salat). He said: Our murmuring revolves around the same things:" (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی آپ ﷺ اور معاذ دھیمی آواز میں دعاء مانگا کرتے تھے۔ ٢ ؎: یعنی جنت کے سوال اور جہنم سے پناہ مانگنے جیسی دعائیں ہماری بھی ہوتی ہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٢٣٦٣، ومصباح الزجاجة: ٣٣٢)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الصلاة ١٢٧ (٧٩٢)، مسند احمد (٣/٤٧٤، ٥/٧٤) (صحیح) (حدیث مکرر ہے، ملاحظہ کریں: ٣٨٤٧ )