Sunan Ibne-Majah 765

مساجد اور جماعت کا بیان

765Sunan Ibne-Majah

مسجد میں گم شدہ چیز پکار کر ڈھو نڈ نے کی مما نعت

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِي سِنَانٍ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: صَلَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: فَقَالَ رَجُلٌ: مَنْ دَعَا إِلَى الْجَمَلِ الْأَحْمَرِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا وَجَدْتَهُ، إِنَّمَا بُنِيَتِ الْمَسَاجِدُ لِمَا بُنِيَتْ لَهُ.

بریدہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے نماز پڑھائی، تو ایک شخص نے کہا: میرا سرخ اونٹ کس کو ملا ہے؟ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اللہ کرے تمہیں نہ ملے، مسجدیں خاص مقصد کے لیے بنائی گئی ہیں ١ ؎۔

It was narrated from Sulaiman bin Burdah that his father said: "The Messenger of Allah ﷺ performed prayer, then a man said: Who was looking for the red camel? The Prophet ﷺ said: May you not find it! The Masjids were built for that for which they were built." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: مساجد اللہ تعالیٰ کی عبادت اور اس کی یاد کے لئے اور تلاوت قرآن اور وعظ اور تعلیم قرآن اور حدیث کے لئے بنائی گئی ہیں، اور علماء حق ہمیشہ مسجد میں دینی علوم کی تعلیم دیتے رہے، اور تعلیم میں کبھی بحث کی بھی ضرورت ہوتی ہے، حافظ ابن حجر نے کہا کہ مسجد میں نکاح پڑھنا درست ہے بلکہ سنت ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/المساجد ١٨ (٥٦٩)، (تحفة الأشراف: ١٩٣٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٣٤٩، ٤٢٠) (صحیح )