Sunan Ibne-Majah 633

تیمم کا بیان

633Sunan Ibne-Majah

حائضہ ( ہاتھ بڑ ھا کر) مسجد سے کوئی چیز لے سکتی ہے )۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَيُدْنِي رَأْسَهُ إِلَيَّ وَأَنَا حَائِضٌ، وَهُوَ مُجَاوِرٌ تَعْنِي: مُعْتَكِفًا، فَأَغْسِلُهُ، وَأُرَجِّلُهُ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں حیض کی حالت میں ہوتی اور نبی اکرم ﷺ مسجد میں معتکف ہوتے، تو آپ اپنا سر مبارک میری طرف بڑھا دیتے، میں آپ کا سر دھو کر کنگھا کردیتی۔

It was narrated that Aisha (RA) said: "The Prophet ﷺ used to bring his head close to me when I was menstruating and he was in Itikaf (seclusion in a Masjid for the purpose of worship), and I would wash it and comb his hair."

Notes · وضاحت
١ ؎: حجرہ کا دروازہ مسجد ہی میں تھا تو رسول اللہ ﷺ حجرے کے اندر اپنا سر مبارک کردیتے، ام المؤمنین عائشہ ؓ کنگھی کر دیتیں، بال دھو دیتیں، آپ ہمیشہ بال رکھتے تھے، آپ نے صرف حج میں بال منڈائے ہیں۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ١٧٢٨٨)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الحیض ٦ (٣٠١)، الاعتکاف ٤ (٢٠٢١)، اللباس ٧٦ (٥٩٢٥)، صحیح مسلم/الحیض ٣ (٢٩٧) سنن النسائی/الطہارة ١٧٦ (٢٧٨)، الحیض ٢١ (٣٨٧)، موطا امام مالک/الطہارة ٢٨ (١٠٢)، مسند احمد (٦/٣٢، ٥٥، ٨٦، ١٧٠، ٢٠٤)، سنن الدارمی/الطہارة ١٠٨ (١٠٩٨) (صحیح )