Sunan Ibne-Majah 587

تیمم کا بیان

587Sunan Ibne-Majah

جنبی دوبارہ جماع کرنا چاہے تو وضو کر لے

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ أَبِي الشَّوَارِبِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ زِيَادٍ، حَدَّثَنَا عَاصِمٌ الْأَحْوَلُ، عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِذَا أَتَى أَحَدُكُمْ أَهْلَهُ، ثُمَّ أَرَادَ أَنْ يَعُودَ فَلْيَتَوَضَّأْ.

ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جب کوئی شخص اپنی بیوی سے جماع کرے پھر دوبارہ ہمبستری کرنا چاہے، تو وضو کرلے ١ ؎۔

It was narrated that Abu Saeed said: "The Messenger of Allah ﷺ said: If anyone of you has intercourse with his wife, then he wants to do it again, let him perform ablution.

Notes · وضاحت
١ ؎: اس میں نفاست، نظافت، صفائی اور لذت سب کچھ ہے، علماء نے کہا ہے کہ جنبی جب کھانے یا پینے یا جماع یا سونے کا ارادہ کرے، تو اپنا عضو تناسل دھو ڈالے، اور نماز کا سا وضو کرلے، اور بعضوں نے کہا کہ جنبی جب کھانے یا پینے کا ارادہ کرے تو صرف ہاتھ دھو لینا کافی ہے، اور وضو سے یہی مراد ہے، اور جمہور کا یہی قول ہے واللہ اعلم۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحیض ٦ (٣٠٨)، سنن ابی داود/الطہارة ٨٦ (٢٢٠)، سنن الترمذی/الطہارة ١٠٧ (١٤١)، سنن النسائی/الطہارة ١٦٩ (٢٦٣)، (تحفة الأشراف: ٤٢٥٠)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٧، ٢١، ٢٨) (صحیح )