Sunan Ibne-Majah 553

پاکی کا بیان

553Sunan Ibne-Majah

مسح کی مدت مسافر اور مقیم کے لئے

حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ التَّيْمِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَيْمُونٍ، عَنْخُزَيْمَةَ بْنِ ثَابِتٍ، قَالَ: جَعَلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْمُسَافِرِ ثَلَاثًا، وَلَوْ مَضَى السَّائِلُ عَلَى مَسْأَلَتِهِ لَجَعَلَهَا خَمْسًا.

خزیمہ بن ثابت ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے مسافر کے لیے تین دن تک کی اجازت دی ہے اور اگر پوچھنے والا اپنے سوال کو جاری رکھتا تو شاید اسے آپ پانچ دن کردیتے ١ ؎۔

It was narrated that Khuzaimah bin Thabit said: "The Messenger of Allah ﷺ set a time limit for the traveler of three days, and if the questioner had persisted in asking, he would have made it five (days)."

Notes · وضاحت
١ ؎: اگر مسافر نے وضو کرنے کے بعد موزے پہنے ہیں، تو وہ ان پر تین دن اور تین رات تک مسح کرسکتا ہے، واضح رہے کہ جس وقت پہنا ہے اس کا اعتبار نہیں بلکہ جس نماز کے وقت سے موزے پر مسح شروع کیا ہے اس کا اعتبار ہوگا، نیز نہانے کی حاجت اگر ہوجائے، تو اتارنے پڑیں گے۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الطہارة ٦٠ (١٥٧)، سنن الترمذی/الطہارة ٧١ (٩٥)، (تحفة الأشراف: ٣٥٢٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٥/٢١٣، ٢١٤، ٢١٥) (صحیح )