شفاعت کا ذکر۔
قَالَ: يَقُولُ قَتَادَةُ: عَلَى أَثَرِ هَذَا الْحَدِيثِ، وَحَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: يَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ شَعِيرَةٍ مِنْ خَيْرٍ، وَيَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ بُرَّةٍ مِنْ خَيْرٍ، وَيَخْرُجُ مِنَ النَّارِ مَنْ قَالَ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، وَكَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ ذَرَّةٍ مِنْ خَيْرٍ.
، قتادہ کہتے ہیں کہ انس بن مالک ؓ نے ہم سے یہ حدیث بیان کی کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جہنم سے وہ شخص بھی نکل آئے گا جس نے لا إله إلا الله کہا، اور اس کے دل میں جو کے برابر بھی نیکی ہوگی، اور وہ شخص بھی نکلے گا جس نے لا إله إلا الله کہا، اور اس کے دل میں گیہوں کے دانہ برابر نیکی ہوگی، اور وہ شخص بھی نکلے گا جس نے لا إله إلا الله کہا، اور اس کے دل میں ذرہ برابر نیکی ہوگی ١ ؎۔