Sunan Ibne-Majah 4276

زہد کا بیان

4276Sunan Ibne-Majah

حشر کا بیان۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ، عَنْ حَاتِمِ بْنِ أَبِي صَغِيرَةَ، عَنْ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْالْقَاسِمِ، قَالَ: قَالَتْ عَائِشَةُ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، كَيْفَ يُحْشَرُ النَّاسُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ؟ قَالَ: حُفَاةً عُرَاةً، قُلْتُ: وَالنِّسَاءُ؟ قَالَ: وَالنِّسَاءُ، قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَمَا يُسْتَحْيَا، قَالَ: يَا عَائِشَةُ، الْأَمْرُ أَشَدُّ مِنْ أَنْ يَنْظُرَ بَعْضُهُمْ إِلَى بَعْضٍ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ میں نے پوچھا: اللہ کے رسول! لوگ قیامت کے دن کیسے اٹھائے جائیں گے؟ آپ ﷺ نے فرمایا: ننگے پاؤں، ننگے بدن ، میں نے کہا: عورتیں بھی اسی طرح؟ آپ ﷺ نے فرمایا: عورتیں بھی ، میں نے کہا: اللہ کے رسول! پھر شرم نہیں آئے گی؟ آپ ﷺ نے فرمایا: عائشہ! معاملہ اتنا سخت ہوگا کہ (کوئی) ایک دوسرے کی طرف نہ دیکھے گا ١ ؎۔

It was narrated that Qasim said: Aisha (RA) said: "I said: O Messenger of Allah ﷺ , how will the people be gathered on the Day of Resurrection? He said: Barefoot and naked.I said: And the women? He said: And the women. I said: O Messenger of Allah ﷺ , will we not feel embarrassed? He said: O Aisha (RA) , the matter will be too serious for them to look at one another. (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: اپنی جان بچانے کی فکر ہوگی ایسے وقت میں بدنظری کیسی۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الرقاق ٤٥ (٦٥٢٧)، صحیح مسلم/الجنة ١٤ (٢٨٥٩)، سنن النسائی/الجنائز ١١٨ (٢٠٨٦)، (تحفة الأشراف: ١٧٤٦١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٥٣، ٩٠) (صحیح )