Sunan Ibne-Majah 4174

زہد کا بیان

4174Sunan Ibne-Majah

تواضع کا بیان اور کبر کے چھوڑ دینے کا بیان۔

حَدَّثَنَا هَنَّادُ بْنُ السَّرِيِّ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَحْوَصِ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ، عَنْ الْأَغَرِّ أَبِي مُسْلِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَقُولُ اللَّهُ سُبْحَانَهُ: الْكِبْرِيَاءُ رِدَائِي، وَالْعَظَمَةُ إِزَارِي، مَنْ نَازَعَنِي وَاحِدًا مِنْهُمَا أَلْقَيْتُهُ فِي جَهَنَّمَ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: بڑائی (کبریائی) میری چادر ہے، اور عظمت میرا تہہ بند، جو ان دونوں میں سے کسی ایک کے لیے بھی مجھ سے جھگڑے، (یعنی ان میں سے کسی ایک کا بھی دعویٰ کرے) میں اس کو جہنم میں ڈال دوں گا ۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah ﷺ said: " Allah, the Glorified, says: Pride is My cloak and greatness My robe, and whoever competes with Me with regard to either of them, I shall throw him into Hell.": (Hasan)

Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/اللباس ٢٩ (٤٠٩٠)، (تحفة الأشراف: ١٢١٩٢)، وقد أخرجہ: صحیح مسلم/البروالصلة ٣٨ (٢٦٢٠)، مسند احمد (٢/٢٤٨، ٣٧٦، ٤١٤ ھ ٤٢٧، ٤٤٢) (صحیح )