توکل اور یقین کا بیان۔
حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْعَظِيمِ الْعَنْبَرِيُّ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدٍ، عَنْأَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نِعْمَتَانِ مَغْبُونٌ فِيهِمَا كَثِيرٌ مِنَ النَّاسِ: الصِّحَّةُ وَالْفَرَاغُ.
عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دو نعمتیں ایسی ہیں جن میں اکثر لوگ اپنا نقصان کرتے ہیں: صحت و تندرستی اور فرصت و فراغت (کے ایام) ١ ؎۔
It was narrated from Abdullah bin Saeed bin Abu Hind that his father said: "I heard Ibn Abbas saying that the Messenger of Allah ﷺ said: Two blessings which many people squander: Good health and leisure:" (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی ان کی قدر نہیں کرتے اور یوں ہی ضائع کرتے ہیں۔ اور جب دونوں نعمتیں اللہ تعالیٰ دے تو جلدی خوب عبادت کرلے، علم حاصل کرے، ایسا نہ ہو کہ یہ وقت گزر جائے اور فکر اور بیماری میں گرفتار ہو پھر کچھ نہ ہو سکے گا۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الرقاق ١ (٦٤١٢)، سنن الترمذی/الزہد ١ تعلیقا (٢٣٠٤)، (تحفة الأشراف: ٥٦٦٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٥٨، ٢٤٤)، سنن الدارمی/الرقاق ٢ (٢٧٤٩) (صحیح )