Sunan Ibne-Majah 4146

زہد کا بیان

4146Sunan Ibne-Majah

آنحضرت (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی آل کی زندگی کے متعلق بیان۔

حَدَّثَنَا نَصْرُ بْنُ عَلِيٍّ، حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ عُمَرَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سِمَاكٍ، عَنْ النُّعْمَانِ بْنِ بَشِيرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ، يَقُولُ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: يَلْتَوِي فِي الْيَوْمِ مِنَ الْجُوعِ، مَا يَجِدُ مِنَ الدَّقَلِ مَا يَمْلَأُ بِهِ بَطْنَهُ.

نعمان بن بشیر ؓ کہتے ہیں کہ میں نے عمر بن خطاب ؓ کو کہتے سنا کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو دیکھا کہ آپ دن میں بھوک سے کروٹیں بدلتے رہتے تھے، آپ کو خراب اور ردی کھجور بھی نہ ملتی تھی جس سے اپنا پیٹ بھر لیتے ١ ؎۔

It was narrated that Numan bin Bashir said: "I heard Umar bin Khattab say: I saw the Messenger of Allah ﷺ writhing with hunger during the day, and he could not even find the worst kind of dates with which to fill his stomach.": (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: نو بیبیوں میں سے سب کا یہی حال تھا کہ ایک ایک مہینے تک ان کے یہاں چولہا ٹھنڈا رہتا، کھجور پانی پر گزر بسر کرتے، کبھی پڑوسی دودھ بھیجتے تو آپ ﷺ دودھ پی لیتے، اللہ اللہ جو بادشاہ ہو تمام دنیا کا اور سارے زمانے کے دنیا دار بادشاہ اور رئیس اس کے غلام کے غلام ہوں وہ اس طرح سے گزارا کرے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الزھد (٢٩٧٨)، سنن الترمذی/الزھد ٣٩ (٢٣٧٢)، (تحفة الأشراف: ١٠٦٥٢)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٤، ٥٠) (صحیح )