Sunan Ibne-Majah 3879

دعاؤں کا بیان

3879Sunan Ibne-Majah

رات میں بیدار ہو تو کیا پڑھے ؟

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، أَنْبَأَنَا شَيْبَانُ، عَنْ يَحْيَى، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ، أَنَّ رَبِيعَةَ بْنَ كَعْبٍ الْأَسْلَمِيَّ أَخْبَرَهُ، أَنَّهُ كَانَ يَبِيتُ عِنْدَ بَابِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ يَسْمَعُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُول مِنَ اللَّيْلِ: سُبْحَانَ اللَّهِ رَبِّ الْعَالَمِينَالْهَوِيَّ، ثُمَّ يَقُولُ: سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ.

ربیعہ بن کعب اسلمی ؓ خبر دیتے ہیں کہ وہ رسول اللہ ﷺ کے دروازے کے پاس رات گزارتے تھے اور رات کو بڑی دیر تک آپ ﷺ کو یہ کہتے ہوئے سنتے: سبحان الله رب العالمين پھر فرماتے: سبحان الله وبحمده ١ ؎۔

Rabiah bin Kab Al-Aslami narrated that he used to spend the night outside the door of the Messenger of Allah( ﷺ saw), and he used to hear the Messenger of Allah( ﷺ saw) saying at night: "Subhan Allahi Rabbil-alamin (Glory is to Allah, the Lord of the worlds)," repeating that for a while, then he said: Subhan Allahi wa bihamdihi (Glory and praise is to Allah)." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: اس حدیث سے یہ بھی معلوم ہوا کہ رات کو جب نیند سے بیدار ہو تو جہاں تک ہو سکے کلمہ پڑھ کر دعا کرے، اور استغفار پڑھے، اور تسبیح یا تہلیل میں مشغول رہے، تو اس کو قیام اللیل کا ثواب مل جائے گا، لیکن افضل یہ ہے کہ بستر سے اٹھے اور وضو کر کے تہجد پڑھے، اگر کسی سے تہجد ادا نہ ہو سکے تو کم سے کم یہ ضروری ہے کہ بچھونے پر ہی رہ کر یہ کلمہ جتنی بار ہو سکے پڑھے اور استغفار کرے، اور دعا کرے، قیام اللیل اس قدر بھی ادا ہوجائے گا، اور جان لینا چاہیے کہ سلف صالحین نے قیام اللیل کبھی ترک نہیں کیا، اور وہ ضروری ہے اگرچہ تھوڑا سا ہی ہو یعنی ایک بار یہ کلمہ پڑھ کر دعا کرلے جیسا اس حدیث میں ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الصلاة ٤٣ (٤٨٩)، سنن ابی داود/الصلاة ٣١٢ (١٣٢٠)، سنن الترمذی/الدعوات ٧ (٣٤١٦)، سنن النسائی/التطبیق ٧٩ (١١٣٩)، (تحفة الأشراف: ٣٦٠٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٤٩، ٥٧) (صحیح )