Sunan Ibne-Majah 3875

دعاؤں کا بیان

3875Sunan Ibne-Majah

سونے کے لئے بستر پر آئے تو کیا دعا مانگے ؟

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَسَعِيدُ بْنُ شُرَحْبِيلَ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ عُقَيْلٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، أَنَّ عُرْوَةَ بْنَ الزُّبَيْرِ أَخْبَرَهُ، عَنْ عَائِشَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَإِذَا أَخَذَ مَضْجَعَهُ، نَفَثَ فِي يَدَيْهِ، وَقَرَأَ، وَمَسَحَ بِهِمَا جَسَدَهُ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ نبی اکرم ﷺ جب اپنے بستر پر لیٹتے تو اپنے دونوں ہاتھوں میں پھونک مارتے، اور معوذتین: قل أعوذ برب الفلق و قل أعوذ برب الناس پڑھتے، اور انہیں اپنے جسم پر پھیر لیتے۔

It was narrated from Aisha (RA) that whenever the Prophet(saw) went to bed, he would blow into his hands, recite AIMuawwidhatain, then wipe his hands over his body. (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الدعوات ١٢ (٦٣١٩)، سنن الترمذی/الدعوات ٢١ (٣٤٠٢)، سنن ابی داود/الأدب ١٠٧ (٥٠٥٦)، (تحفة الأشراف: ١٦٥٣٧)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/١١٦، ١٥٤) (صحیح )