Sunan Ibne-Majah 3806

آداب کا بیان۔

3806Sunan Ibne-Majah

سبحان اللہ کہنے کی فضیلت۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، وَعَلِيُّ بْنُ مُحَمَّدٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ عُمَارَةَ بْنِ الْقَعْقَاعِ، عَنْ أَبِي زُرْعَةَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: كَلِمَتَانِ خَفِيفَتَانِ عَلَى اللِّسَانِ، ثَقِيلَتَانِ فِي الْمِيزَانِ، حَبِيبَتَانِ إِلَى الرَّحْمَنِ، سُبْحَانَ اللَّهِ وَبِحَمْدِهِ، سُبْحَانَ اللَّهِ الْعَظِيمِ.

ابوہریرہ ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: دو کلمے زبان پر بہت ہلکے ہیں ١ ؎، اور میزان میں بہت بھاری ہیں، اور رحمن کو بہت پسند ہیں (وہ دو کلمے یہ ہیں) سبحان الله وبحمده سبحان الله العظيم اللہ (ہر عیب و نقص سے) پاک ہے اور ہم اس کی تعریف بیان کرتے ہیں، عظیم (عظمت والا) اللہ (ہر عیب و نقص) سے پاک ہے) ١ ؎۔

It was narrated from Abu Hurairah (RA) that the Messenger of Allah( ﷺ saw) said: Two words which are light on the tongue and heavy in the Balance, and beloved to the Most Merciful: Subhan-Allah wa bi hamdihi, Subhan-Allahil- Azim (Glory and praise is to Allah, glory is to Allah the Almighty)." (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: یہ بہت مختصر کلمے ہیں اور ان کا پڑھنا بھی سہل ہے، آدمی کو چاہیے کہ ہر وقت ان کلموں کو پڑھے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الدعوات ٦٥ (٦٤٠٦)، التوحید ٥٧ (٧٥٦٣)، صحیح مسلم/الذکر والدعاء ١٠ (٢٦٩٤)، سنن الترمذی/الدعوات ٦٠ (٣٤٦٧)، (تحفة الأشراف: ١٤٨٩٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٢/٢٣٢) (صحیح )