گھر میں تصاویر (رکھنے سے ممانعت)
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: لَا تَدْخُلُ الْمَلَائِكَةُ بَيْتًا فِيهِ كَلْبٌ وَلَا صُورَةٌ.
عبداللہ بن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ابوطلحہ ؓ کہتے ہیں کہ نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: اس گھر میں فرشتے نہیں داخل ہوتے جس میں کتا اور تصویر ہو ١ ؎۔
It was narrated from Abu Talhah that the Prophet ﷺ said: "The angels do not enter a house in which there is a dog or an image." (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: وہ کتے جو کھیت اور جائداد کی رکھوالی، یا شکار کے لئے ہوں اس ممانعت کے حکم سے مستثنیٰ ہیں، اور تصویر سے بےجان چیزوں کی تصویریں مستثنیٰ ہیں۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/بدء الخلق ٧ (٣٢٢٥)، ١٧ (٣٣٢٢)، المغازي ١٢ (٤٠٠٢)، اللباس ٨٨ (٥٩٤٩)، ٩٢ (٥٩٥٨)، صحیح مسلم/اللباس ٢٦ (٢١٠٦)، سنن ابی داود/اللباس ٤٨ (٤١٥٣)، سنن الترمذی/الأدب ٤٤ (٢٨٠٤)، سنن النسائی/الصید والذبائح ١١ (٤٢٨٧)، سنن النسائی/الزینة من المجتبیٰ ٥٧ (٥٣٤٩)، (تحفة الأشراف: ٣٧٧٩)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الاستئذان ٣ (٦)، مسند احمد (٤/٢٨، ٢٩، ٣٠) (صحیح )