Sunan Ibne-Majah 3609

لباس کا بیان

3609Sunan Ibne-Majah

مردار کا چمڑا دباغت کے بعد پہننا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَعْلَةَ، عَنْ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: أَيُّمَا إِهَابٍ دُبِغَ، فَقَدْ طَهُرَ.

عبداللہ بن عباس ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو فرماتے سنا: ہر وہ کھال جسے دباغت دے دی گئی ہو پاک ہے ١ ؎۔

It was narrated that Ibn Abbas said: "I heard the Messenger of Allah ﷺ say: Any skin that has been tanned has been purified.": (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: جو حلال جانور ہیں ان کی کھال دباغت سے پاک ہوجاتی ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الحیض ٢٧ (٣٦٦)، سنن ابی داود/اللباس ٤١ (٤١٢٣)، سنن الترمذی/اللباس ٧ (١٧٢٨)، سنن النسائی/الفرع والعتیرة ٣ (٤٢٤٦)، (تحفة الأشراف: ٥٨٢٢)، وقد أخرجہ: موطا امام مالک/الصید ٦ (١٧)، مسند احمد (١/٢١٩، ٢٣٧، ٢٧٠، ٢٧٩، ٢٨٠، ٣٤٣، سنن الدارمی/الأضاحي ٢٠ (٢٠٣١) (صحیح )