Sunan Ibne-Majah 3575

لباس کا بیان

3575Sunan Ibne-Majah

قمیص پہننا۔

حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّوْرَقِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو تُمَيْلَةَ، عَنْ عَبْدِ الْمُؤْمِنِ بْنِ خَالِدٍ، عَنْ ابْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أُمِّهِ، عَنْأُمِّ سَلَمَةَ، قَالَتْ: لَمْ يَكُنْ ثَوْبٌ أَحَبَّ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنَ الْقَمِيصِ.

ام المؤمنین ام سلمہ ؓ کہتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ کو کرتے (قمیص) سے بڑھ کر کوئی لباس محبوب اور پسندیدہ نہ تھا ١ ؎۔

It was narrated that Umrn Salamah said: "There was no garment more beloved to the Messenger of Allah ﷺ than the shirt." (Hasan)

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی سلے ہوئے کپڑوں میں، اور کپڑے کی جنس تو دوسری روایت میں ہے کہ سب سے زیادہ پسند آپ ﷺ کو حبرہ تھا یعنی دھاری دار کپڑا جس میں سرخ دہاریاں ہوتی ہیں، اور اس زمانہ میں یہ کپڑا روئی کے سب کپڑوں میں عمدہ تھا۔
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/اللباس ٣ (٤٠٢٥، ٤٠٢٦)، سنن الترمذی/اللباس ٢٨ (١٧٦٣، ١٧٦٤)، (تحفة الأشراف: ١٨١٦٩)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٦٠٦، ٣١٧، ٣١٨، ٣٢١) (صحیح )