Sunan Ibne-Majah 3495

طب کا بیان

3495Sunan Ibne-Majah

اثمد کا سرمہ لگانا۔

حَدَّثَنَا أَبُو سَلَمَةَ يَحْيَى بْنُ خَلَفٍ، حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ، حَدَّثَنِي عُثْمَانُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، قَالَ: سَمِعْتُ سَالِمَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَلَيْكُمْ بِالْإِثْمِدِ، فَإِنَّهُ يَجْلُو الْبَصَرَ وَيُنْبِتُ الشَّعَرَ.

عبداللہ بن عمر ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: تم لوگ اپنے اوپر اثمد ٢ ؎ کو لازم کرلو، اس لیے کہ وہ بینائی تیز کرتا ہے اور بال اگاتا ہے ۔

Salim bin Abdullah narrated that his father said: "The Messenger of Allah ﷺ said: You should use antimony, for it improves the eyesight and makes the hair (eyelashes) grow.": (Hasan)

Notes · وضاحت
١ ؎: ثرمد: ایک پتھر ہے جو اصفہان (ایران) میں پایا جاتا ہے۔ اس سے تیار کردہ سرمہ بہترین اور مفید ہوتا ہے۔
Takhrij · تخریج
تفرد بہ ابن ماجہ، (تحفة الأشراف: ٦٧٧١، ومصباح الزجاجة: ١٢١٩) (صحیح) (سند میں عثمان بن عبدالملک لین الحدیث ہے، لیکن شواہد کی وجہ سے صحیح ہے، جب کہ باب کی احادیث میں ہے، نیز ملاحظہ ہو: سلسلة الاحادیث الصحیحة، للالبانی: ٧٢٤ )