Sunan Ibne-Majah 3395

مشروبات کا بیان

3395Sunan Ibne-Majah

دو چیزیں (کھجور اور انگور) اکٹھے بھگوکر شربت بنانے کی ممانعت

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ، أَنْبَأَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نَهَى أَنْ يُنْبَذَ التَّمْرُ وَالزَّبِيبُ جَمِيعًا، وَنَهَى أَنْ يُنْبَذَ الْبُسْرُ وَالرُّطَبُ جَمِيعًا. قَالَ اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ: حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ أَبِي رَبَاحٍ الْمَكِّيُّ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، مِثْلَهُ.

جابر ؓ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے کھجور اور انگور کو ملا کر، اور کچی کھجور اور تر کھجور کو ملا کر نبیذ بنانے سے منع فرمایا ہے۔

It was narrated from Jabir bin Abdullah that the Messenger of Allah ﷺ forbade making Nabidh with dates and raisins together, Orwith unripe dates and fresh dates together." (Sahih) Another chain with similar wording.

Takhrij · تخریج
صحیح مسلم/الأشربة ١١ (١٩٨٦)، سنن النسائی/الأشربة ٨ (٥٥٦٤)، (تحفة الأشراف: ٢٩١٦)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٣/٣٨٩) (صحیح ) لیث بن سعد کہتے ہیں کہ مجھ سے عطاء بن ابی رباح مکی نے بیان کیا، وہ جابر بن عبداللہ ؓ سے اور وہ مرفوعاً نبی اکرم ﷺ سے اسی کے مثل روایت کرتے ہیں۔ صحیح مسلم/الأشربة ٥ (١٩٨٦)، سنن ابی داود/الأشربة ٨ (٣٧٠٣)، سنن الترمذی/الأشربة ٩ (١٨٧٦)، سنن النسائی/الأشربة ٩ (٥٥٥٨)، (تحفة الأشراف: ٢٤٧٨)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/الأشربة ١١ (٥٦٠١)، مسند احمد (٣/٢٩٤، ٣٠٠، ٣٠٢، ٣١٧، ٣٦٣، ٣٦٩)، (صحیح )