Sunan Ibne-Majah 3215

شکار کا بیان

3215Sunan Ibne-Majah

معراض (بے پر اور بے پیکان کے تیر) کے شکار کا بیان

حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا وَكِيعٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ هَمَّامِ بْنِ الْحَارِثِ النَّخَعِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: عَنِ الْمِعْرَاضِ، فَقَالَ: لَا تَأْكُلْ إِلَّا أَنْ يَخْزِقَ.

عدی بن حاتم ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے ہتھیار کی چوڑان سے شکار کے متعلق پوچھا تو آپ ﷺ نے فرمایا: جس شکار میں تیر پیوست ہوا ہو صرف اسی کو کھاؤ۔

It was narrated that Adi bin Hatim said: "I asked the Messenger of Allah ﷺ about Mi’rad. He said: Do not eat unless you pierce (the game).”

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الصید ٣ (٥٤٧٧)، التوحید ١٣ (٧٣٩٧)، صحیح مسلم/الصید ١ (١٩٢٩)، سنن الترمذی/الصید ا (١٤٦٥)، سنن النسائی/الصید ٣ (٤٢٧٠)، (تحفة الأشراف: ٩٨٧٨)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٤/٢٥٦، ٢٥٨، ٣٧٧، ٣٨٠) (صحیح )