Sunan Ibne-Majah 32

سنت کی پیروی کا بیان

32Sunan Ibne-Majah

جناب رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پر عمدا جھوٹ بولنے کی شدت کا بیان۔

حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رُمْحٍ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَنْ كَذَبَ عَلَيَّ، حَسِبْتُهُ قَالَ: مُتَعَمِّدًا فَلْيَتَبَوَّأْ مَقْعَدَهُ مِنَ النَّارِ .

انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: جو شخص میرے اوپر جھوٹ باندھے (انس بن مالک ؓ کہتے ہیں کہ) میرا خیال ہے کہ آپ نے متعمدا بھی فرمایا یعنی جان بوجھ کر ١ ؎ تو وہ جہنم میں اپنا ٹھکانہ بنا لے ۔

It was narrated that Anas bin Mâlik said: “The Messenger of Allah ﷺ S.A.W.W said: ‘Whoever tells lies about me,’ I (the narrator) think that he also said, ‘deliberately,’ let him take his place in Hell.’ (sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: یعنی انس بن مالک ؓ کو یہ شک ہے کہ متعمدا کا لفظ بھی فرمایا یا نہیں، اور باقی حدیث میں کوئی شک نہیں ہے۔
Takhrij · تخریج
سنن الترمذی/العلم ٨ (٢٦٦١)، (تحفة الأشراف: ١٥٢٥)، وقد أخرجہ: صحیح البخاری/ العلم ٣٩ (١٠٨)، صحیح مسلم/المقدمة ٢ (٣)، مسند احمد (٣/٩٨، ١١٣، ١١٦، ١٧٢، ١٧٦، ٢٠٣، ٢٠٩، ٢٢٣، ٢٧٩، ٢٨٠)، سنن الدارمی/المقدمة ٢٥ (٢٤٤)، ٤٦ (٥٥٩) (صحیح )