کیسے جانور کی قربانی مستحب ہے؟
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ نُمَيْرٍ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، قَالَ: ضَحَّى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشٍ أَقْرَنَ فَحِيلٍ، يَأْكُلُ فِي سَوَادٍ، وَيَمْشِي فِي سَوَادٍ، وَيَنْظُرُ فِي سَوَادٍ.
ابو سعید خدری ؓ کہتے ہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک ایسے مینڈھے کی قربانی کی جو سینگ دار نر تھا، اس کا منہ اور پیر کالے تھے، اور آنکھیں بھی کالی تھیں (یعنی چتکبرا تھا) ۔
It was narrated that Abu Saeed said: "The Messenger of Allah ﷺ sacrificed a horned, defectless ram with a black stomach, black feet and black around its eyes."
Takhrij · تخریج
سنن ابی داود/الأضاحي ٤ (٢٧٩٦)، سنن الترمذی/الأضاحي ٤ (١٤٩٦)، سنن النسائی/الضحایا ١٣ (٤٣٩٥)، (تحفة الأشراف: ٤٢٩٧) (صحیح )