بیت الخلاء میں ذکر اللہ اور انگوٹھی لے جانے کا حکم
حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ خَالِدِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ الْبَهِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَكَانَ يَذْكُرُ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ عَلَى كُلِّ أَحْيَانِهِ.
ام المؤمنین عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ رسول اللہ ﷺ اللہ تعالیٰ کا ذکر ہر وقت کرتے تھے ١ ؎۔
‘Urwah narrated from ‘ Aisha (RA) that the Messenger of Allah ﷺ used to remember Allah in all circumstances. (Sahih)
Notes · وضاحت
١ ؎: اللہ کا ذکر ہر وقت کرتے تھے کا مطلب یہ ہے کہ اللہ تعالیٰ کے ذکر کے لئے باوضو ہونے یا کھڑے، بیٹھے، لیٹے ہونے کی کوئی قید نہ تھی، ہر حالت میں ذکر الٰہی کرتے تھے، لیکن قضاء حاجت کے وقت ذکر کرنا منع ہے، اسی طرح جماع کی حالت میں بھی تلاوت قرآن منع ہے، یہ حدیث ان اوقات کے علاوہ کے لئے ہے، بعض لوگوں نے ذکر قلبی مراد لیا ہے۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الأذان ١٩ (٦٣٤ تعلیقًا)، سنن ابی داود/الطہارة ٩ (١٨)، سنن الترمذی/الدعوات ٩ (٣٣٨٤)، (تحفة الأشراف: ١٦٣٦١)، وقد أخرجہ: مسند احمد (٦/٧٠، ١٥٣) (صحیح )