Sunan Ibne-Majah 2981

حج کا بیان

2981Sunan Ibne-Majah

حج کا احرام فسخ کرنا۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ، قَالَتْ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِخَمْسٍ بَقِينَ مِنْ ذِي الْقَعْدَةِ لَا نُرَى إِلَّا الْحَجَّ، حَتَّى إِذَا قَدِمْنَا وَدَنَوْنَا، أَمَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مَنْ لَمْ يَكُنْ مَعَهُ هَدْيٌ أَنْ يَحِلَّ، فَحَلَّ النَّاسُ كُلُّهُمْ إِلَّا مَنْ كَانَ مَعَهُ هَدْيٌ، فَلَمَّا كَانَ يَوْمُ النَّحْرِ، دُخِلَ عَلَيْنَا بِلَحْمِ بَقَرٍ، فَقِيلَ: ذَبَحَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ، وَسَلَّمَ عَنْ أَزْوَاجِهِ.

ام المؤمنین عائشہ ؓ کہتی ہیں کہ جب ذی قعدہ کے پانچ دن باقی تھے تو ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ نکلے، ہمارے پیش نظر صرف حج تھا، جب ہم مکہ پہنچے یا اس سے قریب ہوئے تو رسول اللہ ﷺ نے ان لوگوں کو جن لوگوں کے پاس ہدی (قربانی) کا جانور نہیں تھا احرام کھول دینے کا حکم دیا، تو سارے لوگوں نے احرام کھول دیا، سوائے ان لوگوں کے جن کے پاس ہدی (قربانی) کے جانور تھے، پھر جب نحر کا دن (ذی الحجہ کا دسواں دن) ہوا تو ہمارے پاس گائے کا گوشت لایا گیا، لوگوں نے کہا: یہ گائے رسول اللہ ﷺ نے اپنی بیویوں کی طرف سے ذبح کی ہے۔

It was narrated that Aisha (RA) said: "We went out with the Messenger of Allah ﷺ when there Were five nights left of Dhul-Qadah, intending only to perform Hajj. When we came dose, the Messenger of Allah ﷺ ordered that whoever did not have a sacrificial animal, then he should exit lhram, So all the people exited Ihram, except those Who had the sacrificial animal When the Day of sacrifice (i.e., the 10th of Dhul-Hijjah) came, some beef was brought to us, and it was said: The Messenger of Allah ﷺ has offered a sacrifice on behall of his wives. (Sahih)

Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحج ٣٤ (١٥٦١)، ١١٥ (١٧٠٩)، ١٢٤ (١٧٢٠)، الجہاد ١٠٥ (٢٩٥٢)، صحیح مسلم/الحج ١٧ (١٢١١)، سنن النسائی/الحج ١٦ (٢٦٥١)، ٧٧ (٢٨٠٥، ٢٨٠٦)، (تحفة الأشراف: ١٧٩٣٣)، وقد أخرجہ: سنن ابی داود/الحج ٢٣ (١٧٨١)، موطا امام مالک/الحج ٥٨ (١٧٩)، مسند احمد (٦/١٢٢، ٢٦٦، ٢٧٣) (صحیح )