Sunan Ibne-Majah 2976

حج کا بیان

2976Sunan Ibne-Majah

حج تمتع کا بیان۔

حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُصْعَبٍ، ح وحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدِّمَشْقِيُّ يَعْنِي دُحَيْمًا، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، قَالَا: حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، حَدَّثَنِي عِكْرِمَةُ، حَدَّثَنَا ابْنُ عَبَّاسٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عُمَرُ بْنُ الْخَطَّابِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ وَهُوَ بِالْعَقِيقِ: أَتَانِي آتٍ مِنْ رَبِّي، فَقَالَ: صَلِّ فِي هَذَا الْوَادِي الْمُبَارَكِ، وَقُلْ عُمْرَةٌ فِي حَجَّةٍوَاللَّفْظُ لِدُحَيْمٍ.

عمر بن خطاب ؓ کہتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ کو وادی عقیق ١ ؎ میں فرماتے سنا: میرے پاس میرے رب کی طرف سے ایک آنے والا آیا، اور اس نے کہا: اس مبارک وادی میں نماز پڑھو اور کہو: یہ عمرہ ہے حج میں (یہ الفاظ دحیم کے ہیں) ۔

Umar bin Khattab said: I heard the Messenger of Allah ﷺ say, when he was in "Aqiq: "Someone came to me from my Lord and said: Pray in this blessed valley and say: (I intend to do) Umran in Hajj. (Sahih) This is the wording of (one of the narrators) Duhaim. (Sahih)

Notes · وضاحت
١ ؎: عقیق: مسجد نبوی سے چار میل (تقریباً ساڑھے چھ کلو) کی دوری پر ایک وادی ہے اور اب شہر کا ایک حصہ ہے۔ یہ جملہ وقل: عمرة في حجة احادیث میں تین طرح سے وارد ہے، مسکین کی روایت میں جسے انہوں نے اوزاعی سے روایت کیا ہے قال: عمرة في حجة ماضی کے صیغے کے ساتھ ہے اور ولید بن مسلم اور عبدالواحد کی روایت میں وقل: عمرة في حجة امر کے صیغے کے ساتھ ہے اور بخاری کی روایت میں وقل: عمرة و حجة ہے عمرة اور حجة کے درمیان واو عاطفہ کے ساتھ۔
Takhrij · تخریج
صحیح البخاری/الحج ١٦ (١٥٣٤)، سنن ابی داود/الحج ٢٤ (١٨٠٠)، (تحفة الأشراف: ١٠٥١٣)، وقد أخرجہ: مسند احمد (١/٢٤) صحیح )